International

کملا ہیرس نے امریکی صدارتی امیدوار کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

کملا ہیرس نے امریکی صدارتی امیدوار کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

واشنگٹن: امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک کی صدارتی امیدوار کمال ہیرس نے الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے باضابطہ دستخط شدہ کاغذات جمع کرادیے۔ نائب صدر کملا ہیرس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے کاغذات جمع کرانے کا اعلان کیا۔ کملا ہیرس نے اپنی پوسٹ میں کاغذات پر دستخط کرتی تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے باضابطہ طور پر امریکی صدر کے امیدوار کے کاغذات پر دستخط کردیے ہیں، میں ہر ایک ووٹ لینے کے لیے سخت محنت کروں گی اور نومبر میں ہمارے لوگوں کی طاقتور مہم کامیاب ہوگی۔ کملا ہیرس نے امریکی صدارتی امیدوار کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے اسکرین گریب کملا ہیرس نے سابق امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے حمایت کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد کاغذات جمع کرائے۔ سابق امریکی صدر اوباما اور ان کی اہلیہ نے بھی صدارتی امیدوار کے لیے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اوباما نے کہا ہےکہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو یقین ہے کہ ان کی دوست کملا ہیرس امریکا کی بہترین صدر بنیں گی۔ 59 سالہ کملا ہیرس نے صدر جوبائیڈن کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ سے باہر نکلنے کے اعلان کے بعد اپنی مہم کا آغاز کیا تھا جب کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی صدارتی امیدوار کے لیے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں اگر کملا ہیرس کامیاب ہوئیں تو وہ نہ صرف امریکا کی پہلی خاتون صدر ہوں گی بلکہ صدارتی دفتر سنبھالنے والی پہلی انڈین امریکن بھی ہوں گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments