Sports

خواتین عالمی کپ : جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 150 رن سے شکست دے کر پوائنٹ ٹبیل پر چوٹی کا مقام حاصل کیا

خواتین عالمی کپ : جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 150 رن سے شکست دے کر پوائنٹ ٹبیل پر چوٹی کا مقام حاصل کیا

کولمبو، 21 اکتوبر : – کپتان لورا وولوارٹ (90)، سونے لوس (61) اور ماریزان کپ (ناٹ آوٹ 68 اور 20 رنز پر تین وکٹیں) کی شاندار کارکردگی اور نادین ڈی کلارک کی 41 رنز کی تیز رفتار اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے پاکستان کو خواتین ورلڈ کپ کے بارش سے متاثرہ میچ میں منگل کے روز ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت 150 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چوٹی کا مقام حاصل کر لیا۔ جنوبی افریقہ نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 40 اوورز میں نو وکٹوں پر 312 رنز کا شاندار اسکور بنایا۔ پاکستان کی اننگز میں کئی بار بارش کی رکاوٹیں آئیں اور ہدف کو 20 اوورز میں 234 رنز مقرر کیا گیا۔ پاکستان کی ٹیم صرف سات وکٹوں پر 83 رنز ہی بنا سکی اور اسے بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی افریقہ کی یہ چھ میچز میں مسلسل پانچویں جیت ہے اور وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا اور انگلینڈ کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پر پہنچ گئی۔ پاکستان کبھی بھی ہدف کا تعاقب کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھا اور ایک وقت ایسا آیا کہ لگ رہا تھا کہ بارش انہیں ایک پوائنٹ دے دے گی، لیکن بارش بالکل مناسب وقت پر رک گئی اور 20 اوورز کا کھیل شروع ہو گیا۔ جنوبی افریقہ نے اسپن باؤلنگ کے ذریعے اپنے اوورز جلد مکمل کر لیے۔ اس سے پہلے کپ نے پاکستان کو تین جھٹکے دیے۔ زیادہ تر کام جنوبی افریقہ نے بیٹنگ سے کیا اور جب انہوں نے اتنا بڑا اسکور قائم کر دیا، تو یہ ہمیشہ دلچسپ رہا کہ وہ کس فرق سے جیتتے ہیں، کیونکہ بارش واحد خطرہ تھی۔ اس جیت کے ساتھ، جنوبی افریقہ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سبقت لے گئہ جبکہ پاکستان اب باہر ہو گیا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments