سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس چیف اور سفیر شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کی مشترکا سلامتی خطرے میں ہے۔ شہزادہ ترکی الفیصل نے ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر کے کلچرل پیلس میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے کے بعد سے خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو ایک مسترد شدہ ریاست کی جانب سے خطرہ درپیش ہے۔ شہزادہ ترکی الفیصل نے 9 ستمبر کو قطر پر اسرائیلی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حماس رہنما وہاں غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اُنہوں نے ایسے موقع پر اسرائیلی حملے کو ’غداری‘ قرار دیتے ہوئے خلیجی ممالک سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کے بعد وہ اپنی سلامتی کے حوالے سے اپنی اپروچ پر نظرثانی کریں۔ شہزادہ ترکی الفیصل کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل بین الاقوامی سطح پر کسی بھی قانون یا قاعدے کی پرواہ نہیں کرتا اور قطر پر حملہ تمام خلیجی ممالک کے لیے یاد دہانی ہے کہ اب اُنہیں اپنی تزویراتی پالیسی کو ازسرِ نو ترتیب دینا ہوگا۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی