International

خلیج فارس میں 45 لاکھ لیٹرغیر قانونی ایندھن کے حامل دو جہازوں کو ایران نے روک لیا

خلیج فارس میں 45 لاکھ لیٹرغیر قانونی ایندھن کے حامل دو جہازوں کو ایران نے روک لیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے اہلکاروں نے خلیج فارس میں پینتالیس لاکھ لیٹر غیر قانونی ایندھن کے حامل دو جہازوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے پانچویں زون کے کمانڈر اڈمیرل علی عظمائی نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں ایندھن کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے اہلکاروں نے جزیرہ ابو موسی کے جنوب میں تین روز کے دوران اپنی مکمل نظر اور مکمل اطلاعات حاصل کرنے کے بعد اچانک کارروائی کر کے دو جہازوں کو روک لیا جن پرپینتالیس لاکھ لیٹر غیر قانونی ایندھن موجود تھا ۔ انھوں نے کہا کہ ان جہازوں پر موجود عملے کے افراد کو قانونی کارروائی کے لئے عدالت کے حوالے کر دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ غیر قانونی ایندھن کے حامل ان جہازوں میں ایک پر عملے کے تیرہ اور دوسرے پر اکیس افراد موجود تھے اور ایک جہاز پر بائیس لاکھ اسّی ہزار لیٹر اور دوسرے پر تئیس لاکھ لیٹر غیر قانونی ایندھن لوڈ تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments