Activities

خضر پور کلکتہ میں جشن مولانا مولانا ابوالکلام آزاد۔

خضر پور کلکتہ میں جشن مولانا مولانا ابوالکلام آزاد۔

مولانا ابوالکلام آزاد کے 136 ویں یوم پیدایش کے موقع پر مولانا آزاد ایجوکیشنل لایبریری ،خضر پور، کلکتہ -23 میں مختلف پروگراموں کے ذریعے یوم قومی تعلیم منانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ خضر پور کے اردو میڈیم طلباء و طالبات کے لئے نعت خوانی کا مقابلہ صبح 9 بجے شروع ہوگا۔۔ دوسرا پروگرام صبح 11 بجے کویز کمپٹیشن ہوگا جس میں ہندی، اردو اور بنگلہ ذریعہ تعلیم کے درجہ 6, 7 اور 8 کے طلباء وطالبات شریک ہوں گی۔ تیسرا پروگرام مولانا آزاد کی حیات وخدمات کے موضوع پر اساتذہ کے درمیان تقریری مقابلہ ہوگا جس میں اردو، ہندی اور بنگلہ کے اساتذہ کرام حصّہ لیں گے۔ ان مقابلوں میں اول،دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔اور چوتھا پروگرام جلسہ تقسیم ایوارڈ و انعامات شام چھ بجے بمقام مولانا آزاد اردو اسکول ، ڈرائیور کوارٹر ،خضر پور، کلکت-23 منعقد ہوگا جس میں بطور مہمان خصوصی جناب فرہاد حکیم عزت مآب وزیر حکومت مغربی بنگال و میر، کلکتہ کارپوریشن شریک ہوں گے۔مہمانان ذی وقار کی حیثیت سے جناب ڈاکٹر ندیم احمد سابق صدر شعبہ اردو کلکتہ یونیورسٹی ، شری کارتک چندرا منا ،چیر مین کلکتہ پرایمری اسکول کونسل ،اور ڈاکٹر مختار احمد فردین ، صدر آل انڈیا اردو ماس کمیونی کیشنل سوسائٹی فار پیس حیدرآباد شریک بزم ہوں گے۔ان کے علاوہ مہمانان با وقار کی حیثیت سے جناب محمد الیاس اصلاحی ،ڈاکٹر جمال الدین شمس،جناب محمد عالم،جناب ببلو کریم،جناب محمد شاہد وارثی، جناب غلام اشرف، جناب محمد غیاث الدین ،جناب نظام الد ین شمس،محترمہ شمیمہ ریحان خان،شری ششٹی داس،شریمتی سوما داس،شری راجندر سنگھ ، شری منوج تیواری ودیگر معزز علمی و ادبی اور سماجی شخصیات شریک بزم ہوں گی۔ جلسے کی صدارت شری ہری کرشنا پای،آی پی ایس، ڈپٹی کمشنر آف پولس پورٹ ڈیویژن فرمایں گے‌۔اس موقع پر علمی و ادبی ،تعلیمی اور سماجی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی اہم شخصیات کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں مولانا آزاد ایوارڈ 2024 ، مولانا آزاد سمان ایوارڈ اور فخر ملت ایوارڈ بذریعہ مہمان خصوصی انہیں سرفراز کیا جاے گا۔ ۔ المعلن۔ ڈاکٹر علی شیر خان ، سکریٹری، مولانا آزاد ایجوکیشنل لا یبریری، خضر پور،کلکتہ-23

Source: Akhbare Mashriq News Service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments