International

خان یونس میں دوبارہ آپریشن سے ہزاروں لوگ بے گھر، حملوں میں مزید 10 فلسطینی شہید

خان یونس میں دوبارہ آپریشن سے ہزاروں لوگ بے گھر، حملوں میں مزید 10 فلسطینی شہید

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کے کئی علاقوں میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید 10فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خان یونس سمیت متعدد علاقوں میں گھروں کو حملوں کا نشانہ بنایا جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق خان یونس شہر میں اسرائیلی آپریشن دوبارہ شروع ہونے کے بعد گزشتہ 4 دنوں کےدرمیان ایک لاکھ 80 ہزار سے سےزائد فلسطینی بے گھر ہوئے۔ واضح رہےکہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، شہید اور زخمیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہوکر خیمہ بستیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

2 Comments

All comments

Avatar
juTirnsSyVMhQX KZzieMlHCIdarRGx
Avatar
juTirnsSyVMhQX KZzieMlHCIdarRGx