ایرناکولم: سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی ) کی ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کے روز مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف ) کے کارکن اریل عبد الشکور کے 2012 کے قتل کیس میں سی پی آئی (ایم ) کے 13 کارکنوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے ان میں سے سات کو عمر قید کی سزا سنائی، جبکہ سینئر پارٹی رہنماو¿ں پی جے راجن اور ٹی وی راجیش سمیت 18 دیگر ملزمان کو سازش کے الزامات سے بری کر دیا۔
جے راجن سی پی آئی (ایم) کی اسٹیٹ کمیٹی کے رکن اور کنور کے سابق ضلع سیکرٹری ہیں، جبکہ راجیش اس ضلع سے دو بار سابق رکنِ اسمبلی رہ چکے ہیں۔مقتول کے بھائی داو¿د محمد نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو سینئر پارٹی رہنماو¿ں کی بریت کے حوالے سے خصوصی عدالت کا فیصلہ مایوس کن ہے۔انہوں نے کہاکہ، "عینی شاہدین جانتے تھے کہ اگر وہ اس شخص (جے راجن) کے خلاف بولیں گے جو کنور کی قتل کی سیاست میں صفِ اول رہا ہے تو انہیں کن نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ملزمان بااثر تھے اور گواہوں کو تاحیات دھمکیاں درپیش تھیں۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ وافر شواہد کے باوجود عدالت نے سازش کے الزامات کیوں تسلیم نہیں کیے۔ ہم اس بریت کے خلاف ضرور چیلنج کریں گے۔"
تاہم، جے راجن نے کہا کہ ان اور راجیش کے خلاف سازش کا الزام اس وقت اقتدار میں موجود کانگریس-آئی یو ایم ایل قیادت کی رچی گئی سازش کا نتیجہ تھا۔جے راجن نے کہاکہ، "اس وقت کی حکمراں جماعتوں کے دباو¿ میں کیس کی تفتیش کرنے والے پولیس افسران کو کٹھ پتلیوں کی طرح استعمال کیا گیا۔ (مجھے ملوث کرتے ہوئے) ایک سازشی تھیوری گھڑی گئی۔ آج کے فیصلے میں وہ سازشی تھیوری زمین بوس ہو گئی۔"
جمعرات کو عمر قید کی سزا پانے والے مجرموں کی شناخت کے وی س±میش، اے وی انوپ، پوترن، منوہرن، دنیسن، بیجو مون اور شیجن موہن کے طور پر ہوئی ہے۔ کم قید کی سزا پانے والے چھ دیگر مجرموں میں ای پی رادھا کرشنن، کے وی ساجتھ، وی وی موہنن، ایم وی پرشوتھمن، پی کے اجیت کمار اور پی پی سریشن شامل ہیں۔24 سالہ شکور کو 20 فروری 2012 کو کنور ضلع کے کنّاپورم کے قریب حملہ آوروں نے تیز دھار ہتھیاروں سے وار کر کے قتل کر دیا تھا، جس سے اس وقت بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہوا تھا۔ ان کا تعلق آئی یو ایم ایل کے طلبہ ونگ ایم ایس ایف سے تھا۔ شکور کا قتل ریاست کے سیاسی طور پر حساس شمالی ضلع کے پٹّوّم علاقے میں سی پی آئی (ایم) اور آئی یو ایم ایل کے درمیان شدید تصادم کے بعد پیش آیا تھا۔
استغاثہ کا مو¿قف تھا کہ شکور کو سی پی آئی (ایم) نے اس گاڑی پر آئی یو ایم ایل کارکنوں کے حملے کے جواب میں نشانہ بنایا تھا جس میں جے راجن اور راجیش سوار تھے۔ مقدمے کی سماعت کے دوران دعویٰ کیا گیا کہ شکور کو نشانہ بنانے کی سازش تلی پرمبا کے کوآپریٹو اسپتال کے ایک کمرے میں راجیش اور جے راجن کی موجودگی میں رچی گئی تھی۔
وزیرِ داخلہ رمیش چنّیتھلا نے کہا کہ حکومت قانونی کارروائی کے آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کرنے سے قبل متاثرہ خاندان سے بات چیت کرے گی۔ کیرالہ کے وزیرِ اعلیٰ وی ڈی ستھیسن نے کہا کہ شکور کے خاندان کو انصاف ملنا چاہیے، جو سی پی آئی (ایم) قیادت کی سیاسی دشمنی کے نتیجے میں شدید تکلیف سے گزرا ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "حکومت خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر دستیاب قانونی راستہ اختیار کرے گی۔"
ایرناکولم: سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی ) کی ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کے روز مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف ) کے کارکن اریل عبد الشکور کے 2012 کے قتل کیس میں سی پی ...
Source: Admin