International

قبلۂ اوّل القدس کا دفاع آخری دم تک کرتے رہیں گے: ترک صدر اردوان

قبلۂ اوّل القدس کا دفاع آخری دم تک کرتے رہیں گے: ترک صدر اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 برس سے غزہ اور فلسطین میں جاری نسل کشی اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف سب سے بلند اور مؤثر آواز ترکیہ کی پارلیمان سے اٹھی ہے۔ ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی میں نئے مقننہ سال کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہ پارلیمان ہے جو 86 ملین عوام کی نمائندگی کرتی ہے، پارلیمان نے 7 مشترکہ بیانیے جاری کر کے قوم کے ضمیر کی بھرپور ترجمانی کی اور عالمی برادری کو یہ واضح پیغام دیا کہ ترکیہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ صدر اردوان نے کہا کہ پارلیمان کی یہ پوزیشن ناصرف داخلی سطح پر عوامی جذبات کی عکاس ہے بلکہ عالمی سطح پر ترکیہ کے اصولی مؤقف کو بھی ظاہر کرتی ہے، غزہ میں ہونے والی اجتماعی قتل و غارت گری کے خلاف ترکیہ نے جو غیر متزلزل مؤقف اختیار کیا ہے اس سے عالمی سطح پر ایک روشن مثال قائم ہوئی ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments