Sports

کب تک کروگے نظر انداز ؟ محمد شامی نے اکیلے آدھی ٹیم کو کیا آؤٹ ، اجیت اگرکر اینڈ کمپنی کو بھیجا پیغام

کب تک کروگے نظر انداز ؟ محمد شامی نے اکیلے آدھی ٹیم کو کیا آؤٹ ، اجیت اگرکر اینڈ کمپنی کو بھیجا پیغام

محمد شامی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ عرصے سے ٹیم انڈیا سے باہر چل رہے محمد شامی نے بنگال بنام سروسز کے درمیان جاری رنجی ٹرافی میچ میں 5 وکٹ لے کر بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر اور ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو میسج دیا کہ کب تک انہیں نظر انداز کرسکتے ہیں۔ شامی کچھ عرصے سے ٹیم انڈیا سے باہر ہیں۔ تجربہ کار تیز گیند باز محمد شامی مسلسل ہندوستانی ٹیم سلیکٹرز اور ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو اپنے پرفارمنس سے جواب دے رہے ہیں ۔ ہندوستانی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد، شامی ڈومیسٹک کرکٹ میں متاثر کن پرفارمنس دے رہے ہیں، اس کے باوجود انہیں ہندوستانی ٹیم میں جگہ نہیں مل رہی ہے۔ رنجی ٹرافی فیز 2 کے پہلے میچ میں بنگال کے لیے کھیلتے ہوئے، شامی نے سروسز کو یکے بعد دیگرے پانچ ضربیں لگائیں۔ ان کی شاندار باؤلنگ نے سروسز کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اکیلے ہی آدھی ٹیم کو محمد شامی نے پویلین بھیج دیا ۔اسٹار فاسٹ بولر شامی نے دوسری اننگز میں شاندار بولنگ کی۔ دائیں ہاتھ کے بولر نے 16 اوورز میں 51 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد شامی کی تیز گیند بازی نے سروسز کے خلاف بنگال کی پوزیشن مضبوط کر دی ہے۔ بنگال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 519 رنز بنائے۔ جواب میں، سروسز 186 پر ڈھیر ہوگئیں۔ اس کے بعد بنگال نے پھر سروسز کو فالو آن دیا ۔ فالو آن کھیلتے ہوئے سروسز اپنی دوسری اننگز میں بھی کوئی کمال کرپانے میں ناکام رہی ۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر سروسز نے اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹیں گنوا کر 231 رن بنائے ہیں۔ محمد شامی نے حال ہی میں ختم ہونے والی وجے ہزارے ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کی تھی ۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments