National

کانگریس بھگوان رام کا حوالہ مٹانا چاہتی ہے: بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ

کانگریس بھگوان رام کا حوالہ مٹانا چاہتی ہے: بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ

نئی دہلی، 27 جولائی :بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کرناٹک کے رام نگر ضلع کا نام بدل کر بنگلورو ساؤتھ کرنے کے معاملے پر کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھگوان رام کے حوالہ کو مٹانے کی ایک اور کوشش ہے۔ بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ "کرناٹک میں بھگوان رام کے حوالے کو مٹانے کی یہ ایک اور کوشش ہے۔ کانگریس نے پہلے حلف نامہ میں بھگوان رام کے وجود کو مسترد کردیا تھا اور اس وقت سے ان کا (کانگریس) اپنا وجود سوالوں کے گھیرے میں آگیا ہے۔ کانگریس اس طرح کے فیصلوں سے اپنی ہی موت لکھ رہی ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک اخباری خبر بھی منسلک کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کرناٹک حکومت نے جمعہ کو ریاست کے رام نگر ضلع کا نام بدل کر بنگلورو ساؤتھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سدارامیا کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔ ریاستی حکومت کے اس فیصلے کو لے کر ریاست میں سیاسی گھمسان شروع ہوگیا ہے۔ بی جے پی نے کہا ہے کہ رام نگر کا نام بدلنا ظاہر کرتا ہے کہ کانگریس بھگوان رام کے نام سے نفرت کرتی ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تو وہ احتجاج کرے گی۔ جبکہ ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی۔ کمارسوامی نے اعلان کیا ہے کہ اگر ریاست میں ان کی حکومت آئی تو وہ کانگریس حکومت کے فیصلے کو پلٹ دیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ رام نگر ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے۔ شیوکمار کا آبائی ضلع ہے۔ وہ ضلع کے کنک پورہ اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں پہلی مرتبہ رام نگر کا نام بدلنے کی تجویز پیش کی تھی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments