کولکتہ، 19 اپریل :کولکتہ نائٹ رائڈرز ( کے کے آر) نے ایک ہارے ہوئے میچ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے راجستھان رائلز (آر آر) کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل 2026 میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ رنکو سنگھ کی ناقابلِ شکست نصف سنچری اور انوکول رائے کے ساتھ ان کی 76 رنز کی شراکت نے ایڈن گارڈنز میں موجود ہزاروں شائقین کے دل جیت لیے ۔ 156 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کے کے آر کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی۔ پہلی ہی گیند پر ٹم سیفرٹ اور دوسرے اوور میں کپتان اجنکیا رہانے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ کیمرون گرین (27) اور رومن پاول (23) نے کچھ مزاحمت کی لیکن 85 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد کولکتہ کی شکست یقینی نظر آ رہی تھی۔ ایسے نازک وقت پر رنکو سنگھ نے اپنی روایتی ہمت دکھائی۔ انہوں نے محض 34 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 53 رنز بنائے ۔ ان کا بھرپور ساتھ انوکول رائے نے دیا جنہوں نے 16 گیندوں پر 29 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔ میچ کا اختتام رنکو سنگھ کے برجیش شرما کو لگائے گئے ایک فلک بوس چھکے سے ہوا، جس کے ساتھ ہی کولکتہ نے دو گیندیں قبل ہدف حاصل کر لیا۔ اس سے قبل راجستھان رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویبھو سوریہ ونشی (46) اور یشسوی جیسوال (39) کے درمیان 81 رنز کی اوپننگ شراکت کی بدولت اچھا آغاز کیا تھا، لیکن کولکتہ کے بولرز ورون چکرورتی اور کارتک تیاگی (3-3 وکٹیں) نے راجستھان کو 155 رنز تک محدود کر دیا۔ راجستھان کی جانب سے رویندرا جڈیجہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوفرا آرچر، ناندرے برگر اور روی بشنوئی نے ایک ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا، لیکن وہ رنکو سنگھ کے طوفان کو روکنے میں ناکام رہے ۔ یہ سات میچوں میں کولکتہ نائٹ رائڈرز کی پہلی فتح ہے ، جس نے پوائنٹس ٹیبل پر ان کی پوزیشن کو کچھ سہارا دیا ہے ۔ رنکو سنگھ ایک بار پھر 'فنشر' کے طور پر ابھرے اور اپنی ٹیم کو بحران سے نکال کر تاریخی جیت دلائی۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے