نئی دہلی: جھارکھنڈ پولیس نے پیر کے روز ان طلبہ مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال کیا جو JPSC اور JSSC-CGL امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف ’’اسمبلی گھیراؤ‘‘ مارچ کے دوران بیریکیڈ توڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔امتحانات اور بھرتی کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف ’’JPSC-JSSC ریفارم مورچہ‘‘ کی قیادت میں نکالے گئے مارچ کے دوران رانچی میں اسمبلی کے قریب بڑی تعداد میں طلبہ مظاہرین جمع ہوئے۔ مظاہرین امتحانات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات اور بھرتی کے عمل میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔جھارکھنڈ ڈیموکریٹک ریوولوشنری مورچہ (JLKM) کےلیڈر دیویندر ناتھ مہتو بھی مبینہ امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف ’’JPSC-JSSC ریفارم مورچہ‘‘ کے اسمبلی گھیراؤ مارچ میں شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو ’’طلبہ کے مطالبات سننے ہوں گے۔‘‘جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ شیبو سورین کی تصویر ہاتھ میں لیے ہوئے طلبہ لیڈر مہتو نے کہا، ’’بھوک ہڑتال پر ہونے کے باوجود کانٹے دار تار ہمیں روک نہیں پائیں گے۔ میں یہاں ایمبولینس میں آیا ہوں۔ حکومت کو ہماری بات سننی ہوگی۔‘‘
لوگوں سے انہیں ہیرو نہ بنانے کی اپیل کرتے ہوئے مہتو نے کہا، ’’میں کوئی بھگوان یا مسیحا نہیں ہوں، میں ایک عام آدمی ہوں۔ میری ذاتی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ لیکن بھوک ہڑتال سے زیادہ تکلیف کانٹے دار تاروں سے ہوتی ہے۔‘‘انہوں نے دعویٰ کیا کہ طلبہ نے بیریکیڈنگ کی تین تہیں عبور کرلی ہیں۔ مہتو نے سوال کیا کہ حکومت افراتفری کیوں چاہتی ہے اور طلبہ کے مطالبات کیوں نہیں مان رہی؟انہوں نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی نہ کرنے کی اپیل بھی کی۔
مہتو نے کہا، ’’آج وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی سالگرہ ہے اور انہیں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس سے یہاں جنتر منتر جیسا کوئی بدقسمت واقعہ پیش آئے۔ ایسا کچھ نہ کریں جس سے کسی کا خون بہے یا کوئی زخمی ہو اور بھیڑ مزید مشتعل ہوجائے۔‘‘انہوں نے کہا کہ گرفتاری ایک قانونی عمل ہے، لیکن خون خرابہ نہیں ہونا چاہیے۔ مہتو نے مزید کہا کہ اگر حکومت طلبہ کے مطالبات نہیں مانتی تو اسے ’’جمہوریت کا قتل کرنے والی حکومت‘‘ کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔
دیویندر ناتھ مہتو گزشتہ نو دنوں سے احتجاج کے مرکزی مقام جے پال سنگھ منڈا اسٹیڈیم میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔ مظاہرین نے امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب پیر کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے JPSC کی جانب سے منعقد کیے گئے امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) کے تحت انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ (ECIR) درج کی ہے۔ اس کے بعد معاملے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور منی ٹریل کی بھی تحقیقات کا راستہ کھل گیا ہے۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
11 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
11 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
10 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments