عراق نے سعودی عرب پر حملے میں عراقی سر زمین کے استعمال کے دعوے کا ثبوت مانگ لیا۔ عراقی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق سے سعودی عرب پر حملے ہونے کے ثبوت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ عراقی کمانڈر انچیف کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی فریق نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا، عراقی خود مختاری کے تحفظ کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ اس سے قبل عراق میں امریکی و سعودی حملوں کے بعد عراقی قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں امریکی و سعودی حملوں کی مذمت کی گئی اور علاقائی کشیدگی میں کمی پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں عراقی سلامتی کونسل نے کہا کہ عراقی حکومت کا واضح مؤقف ہے کہ تمام دشمن اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ دشمن اقدامات سے نمٹنا اور اس کا مقابلہ کرنا صرف عراقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ دوسری جانب عراقی وزیراعظم کے دفتر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عراق کو علاقائی تنازعات سے دور رکھنے کی پالیسی پر کاربند ہے اور ملکی خودمختاری و استحکام کے تحفظ کے لیے سفارتی اور قانونی ذرائع اختیار کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ امریکی اور سعودی افواج نے عراق میں مبینہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے مراکز پر حملے کیے، جسے سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کا جواب قرار دیا گیا۔ عراقی ملیشیا کے مطابق عراق کے 7 صوبوں میں امریکی و سعودی مشترکہ فضائی حملوں میں 20 اموات ہوئیں، 32 افراد زخمی ہوئے، حملے ملیشیا کے ہیڈ کوارٹرز پر کیے گئے، سب سے بڑا حملہ صوبے نینوا میں ہوا جہاں 10 افراد مارے گئے۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments