Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

آبنائے ہرمز میں 2 امریکی بحری جہازوں، 8 آئل ٹینکروں، 10 دیگر جہازوں کو نشانہ بنایا: پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

Admin
By Admin
Sep 09, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

HEAVY RAIN AK ASAR: DELHI AIRPORT PAR WATERLOGGING, FLIGHTS BHI DIVERT

آبنائے ہرمز میں 2 امریکی بحری جہازوں، 8 آئل ٹینکروں، 10 دیگر جہازوں کو نشانہ بنایا: پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ
آبنائے ہرمز میں 2 امریکی بحری جہازوں، 8 آئل ٹینکروں، 10 دیگر جہازوں کو نشانہ بنایا: پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ — September 09, 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں 2 امریکی بحری جہازوں اور 8 آئل ٹینکروں، 10 دیگر جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق آئی آر جی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی دہشت گرد فوج کی جارحیت اور بدنیتی کے جواب میں امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اس سے قبل 5 ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا تھا۔

پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا ہے کہ ہماری افواج نے خلاف ورزی کرنے والے مزید 10 بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نشانہ بنائے گئے بحری جہاز امریکا کی جانب سے اشتعال دلائے جانے اور حمایت کے بعد آبنائے ہرمز کے ایک ممنوع اور غیر محفوظ علاقے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز بدستور ایران کی مضبوط اور بااختیار نگرانی اور انتظام میں ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں 2 امریکی بحری جہازوں اور 8 آئل ٹینکروں، 10 دیگر جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn