Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

’ایران جنگ میں نقصان کا ہرجانہ مانگ رہا ہے، ہم بھی امریکیوں کے قتل پر ہرجانہ مانگیں گے‘

’ایران جنگ میں نقصان کا ہرجانہ مانگ رہا ہے، ہم بھی امریکیوں کے قتل پر ہرجانہ مانگیں گے‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران 5ماہ کی جنگ کے دوران نقصان کا ہرجانہ مانگ رہا ہے حالانکہ مذاکرات یا ملاقاتوں میں ہرجانے کا کوئی ذکر نہیں ہوا تھا۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکیوں کے قتل اور زخمی ہونے پر ایران سے ہرجانہ طلب کر رہا ہوں، سڑک کنارے بم دھماکوں ،تنازعات میں جنرل سلیمانی کا مرکزی کردار تھا، یو ایس ایس کول پر حملے کے متاثرہ خاندانوں کے لیے بھی ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ جنگ میں مارے جانے والے ہزاروں افراد کے لیے ایران سے ہرجانہ مانگ رہے ہیں، گزشتہ 50سال میں ہلاک لاکھوں بے گناہ مظاہرین کیلئے بھی ایران پر ہرجانہ ہو گا جب کہ گزشتہ پانچ ماہ میں ایران میں 52 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران سے آئندہ مذاکرات میں ہرجانے کا مطالبہ شامل کرنے کی ہدایت کر دی، ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn