کولکاتا: پیر کی شام سے کولکاتا اور اس کے گرد و نواح میں شروع ہونے والی تباہ کن بارش نے پوری نگری کو جل تھل کر دیا ہے۔ شہر کے شمالی، وسطی اور جنوبی حصوں میں کئی جگہوں پر ریکارڈ توڑ بارش درج کی گئی ہے، جس کی وجہ سے اہم سڑکیں ندیوں کا منظر پیش کر رہی ہیں اور رات کے وقت گھر لوٹنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بارش کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بیلگاچھیا میں صرف ایک گھنٹے کے اندر 130 ملی میٹر اور ٹھن ٹھنیا میں 100 ملی میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بارش ریکارڈ کی گئی۔
شمالی کولکاتا کے مانک تلا، شیام بازار، سینٹرل، گریش پارک، الٹا ڈانگا اور بیلاگاچھیا کے ساتھ ساتھ سالٹ لیک، سیکٹر فائو، چنار پارک اور ہلدی رام کے علاقے بھی مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئے ہیں۔
شدید طوفانی بارش اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے گاڑیوں کی آمدورفت تھم گئی۔ رات ساڑھے دس بجے کے بعد بھی شہر کی اہم شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام دیکھنے کو ملا۔
میونسپل کارپوریشن اور انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں پمپ چلا کر سڑکوں سے پانی نکالنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ مکمل طور پر نہیں تھمے گا۔ شہر میں گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کے خدشے کے پیشِ نظر اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
دن بھر کی حبس اور گرمی کے بعد اچانک شروع ہونے والی اس موسلادھار بارش نے جہاں درجہ حرارت میں کمی لائی، وہی شہری سہولیات کے نظام کو ابھار کر رکھ دیا ہے۔
پیر کی شام سے کولکاتا اور اس کے گرد و نواح میں شروع ہونے والی تباہ کن بارش نے پوری نگری کو جل تھل کر دیا ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments