بنگلورو، 28 مارچ: دفاعی چیمپیئن رائل چیلنجرز بنگلورو نے آئی پی ایل کے 19ویں سیزن کا آغاز جیت کے ساتھ کرتے ہوئے سن رائزرز حیدرآباد کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔چنناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 201 رنز اسکور بنایا۔جواب میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے ہدف 15.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔بنگلورو کی جانب سے وراٹ کوہلی نے 69، دیودت پڈیکل نے 61 اور رجت پاٹیدار نے 31 رنز بنائے ۔بولنگ میں جیکب ڈفی اور روماریو شیفرڈ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے کپتان ایشان کشن نے 80 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ انکیت ورما نے 43 اور ہینرک کلاسن نے 31 رنز اسکور کیے ۔بولنگ میں ہرش دوبے اور جے دیو انادکٹ نے ایک، ایک جبکہ ڈیوڈ پین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ 202 رنوں کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آر سی بی کو دوسرے ہی اوور میں فل سالٹ (8) کی صورت میں پہلا جھٹکا لگا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے دیودت پاڈیکل نے وراٹ کوہلی کے ساتھ اننگز کو سنبھالا اور دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 101 رن جوڑے ۔ اس دوران پاڈیکل نے اپنی طوفانی نصف سنچری مکمل کی۔ نویں اوور میں ہرش دوبے نے پاڈیکل کو آ¶ٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ پاڈیکل نے 26 گیندوں میں سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 61 رنوں کی اننگز کھیلی۔ وہیں کپتان رجت پاٹیدار نے 12 گیندوں میں دو چوکے اور تین چھکے لگاتے ہوئے 31 رن بنائے ۔ انہیں 13ویں اوور میں ڈیوڈ پین نے آ¶ٹ کیا۔ اسی اوور کی اگلی ہی گیند پر پین نے جتیش شرما (صفر) کو بھی اپنا شکار بنا لیا۔ آر سی بی نے 15.4 اووروں میں چار وکٹ پر 203 رن بنا کر مقابلہ چھ وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔ وراٹ کوہلی نے 38 گیندوں میں پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناٹ آ¶ٹ 69 رنوں کی اننگز کھیلی۔ ٹم ڈیوڈ نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگاتے ہوئے ناٹ آ¶ٹ 16 رن بنائے ۔ ایس آر ایچ کے لیے ڈیوڈ پین نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ہرش دوبے اور جے دیو ادنا کٹ نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔
Source: Uni News
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے