Sports

آئی پی ایل:پنجاب کنگز نے حیدرآباد کو سات گیندیں باقی رہتے چھ وکٹوں سے شکست دی

آئی پی ایل:پنجاب کنگز نے حیدرآباد کو سات گیندیں باقی رہتے چھ وکٹوں سے شکست دی

نیو چنڈی گڑھ، 11 اپریل :کپتان شریاس ایر (ناٹ آوٹ 69)، پرینش آریہ (57) اور پربھسمرن سنگھ (51) کی طوفانی بلے بازی کی بدولت پنجاب کنگز نے ہفتہ کو آئی پی ایل کے ایک مقابلے میں سن رائزرز حیدرآباد کو سات گیندیں باقی رہتے چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری جیت درج کر لی۔ پریانش آریہ اور پربھسمرن سنگھ کی سلامی جوڑی نے پنجاب کنگز کو جارحانہ آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 99 رنز جوڑے ۔ ساتویں اوور میں شیوانگ کمار نے پرینش آریہ کو آ¶ٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ پریانش نے صرف 20 گیندوں میں پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے ۔ نویں اوور میں شیوانگ کمار نے پربھسمرن سنگھ کو آ¶ٹ کر کے حیدرآباد کو دوسری وکٹ دلاکر کامیابی دلائی، جنہوں نے 25 گیندوں میں 51 رنز بنائے ۔ کوپر کونلی 11 رنز بنا کر شیوانگ کمار کا تیسرا شکار بنے ، جبکہ 17 ویں اوور میں ہرش دوبے نے نہال وڈھیرا کو بولڈ کر کے پنجاب کو چوتھا جھٹکا دیا۔ تاہم، کپتان شریس ایر نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 33 گیندوں پر پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 69 رنز بنا کر پنجاب کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ پنجاب کنگز نے 18.5 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ ششانک سنگھ 16 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے ۔ اس سے قبل، ابھیشیک شرما (74)، ہینرک کلاسن (39) اور ٹریوس ہیڈ (38) کی اننگز کی بدولت سن رائزرز حیدرآباد نے پنجاب کنگز کو 220 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ حیدرآباد کے لیے ابھیشیک اور ٹریوس ہیڈ نے پہلی وکٹ کے لیے 120 رنز کی شراکت قائم کی تھی، لیکن ششانک سنگھ نے ایک ہی اوور میں دونوں کو آ¶ٹ کر کے پنجاب کو میچ میں واپس لایا۔ ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں پر آٹھ چھکوں کی بارش کرتے ہوئے 74 رنز بنائے ۔ کپتان ایشان کشن نے 17 گیندوں میں 27 رنز بنائے جنہیں ارشدیپ سنگھ نے آ¶ٹ کیا۔ سن رائزرز حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 219 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا، لیکن وہ اس کا دفاع کرنے میں ناکام رہے ۔ پنجاب کی جانب سے ششانک سنگھ اور ارشدیپ سنگھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ زیویئر بارٹلیٹ نے ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments