آئی پی ایل کے 19ویں سیزن کے آغاز میں چند دن باقی رہ گئے ہیں، لیکن اس سے پہلے ایک انتہائی اہم خبر سامنے آئی ہے۔ آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلس کی ملکیت کو لے کر جاری دوڑ اب ختم ہو گئی ہے۔ امریکی کاروباری شخصیت کال سومانی نے راجستھان رائلس کو خرید لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کال سومانی نے اس آئی پی ایل فرنچائز کو 100 فیصد شراکت داری کے ساتھ تقریباً 1.63 بلین ڈالر (تقریباً 13,600 کروڑ روپے) کی بھاری قیمت پر خریدا ہے۔ اس معاہدہ کے ساتھ راجستھان رائلس دنیا کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی ہے۔ یعنی فرنچائز کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کال سومانی انٹرا ایج، اکیڈمین اور ٹرویو ڈاٹ اے آئی کے بانی ہیں۔ اس کنسورٹیم کو امریکی بزنس مین راب والٹن کا بھی تعاون حاصل ہے، جو والمارٹ فیملی سے وابستہ ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں ہیمپ فیملی بھی شامل ہے، جو ڈیٹروئٹ لائنس کی مالک ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس نئی ملکیت کا اثر آئی پی ایل 2026 کے بعد نظر آئے گا۔ اس نئے معاہدہ سے پہلے راجستھان رائلس میں برطانوی-ہندوستانی کاروباری شخصیت منوج بدالے کے پاس 65 فیصد شراکت داری تھی، لیکن اب پوری 100 فیصد شراکت داری کال سومانی کے پاس ہوں گی۔ تاہم، یہ معاہدہ بی سی سی آئی کی منظوری پر منحصر ہے اور جلد ہی اس پر دستخط ہونے کی امید ہے۔ ذرائع کے مطابق اس معاہدہ سے متعلق 4-5 دنوں میں اعلان کیا جا سکتا ہے۔ اس دوران خبریں گشت کر رہی ہیں کہ ایک اور بڑی آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرس بنگلورو (دفاعی چمپئن) بھی فروخت کے لیے تیار ہے۔ آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے سفر کی بات کریں تو اس فرنچائز نے لیگ کے پہلے سیزن یعنی 2008 میں شین وارن کی کپتانی میں پہلا ہی خطاب اپنے نام کیا تھا۔ لیکن اس کے بعد ٹیم کو مسلسل جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا۔ سال 2022 میں ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، لیکن اس وقت گجرات ٹائٹنس نے ٹائٹل جیت لیا تھا۔ تاہم ملکیت میں تبدیلی آئی پی ایل 2026 سیزن کے بعد ہی مؤثر ہوگی۔ فی الحال راجستھان رائلس اپنی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ٹیم 30 مارچ کو گوہاٹی میں چنئی سپرکنگز کے خلاف سیزن کا پہلا میچ کھیلے گی۔ نئے کپتان ریان پراگ اور ہیڈ کوچ کمار سنگکارا کی قیادت میں ٹیم کی پوری توجہ میدان میں کارکردگی پر مرکوز ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے