Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

اگر میرا مواخذہ کیا تو …….. ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو خبردار کردیا

Admin
By Admin
Nov 05, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

اگر میرا مواخذہ کیا تو …….. ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو خبردار کردیا
اگر میرا مواخذہ کیا تو …….. ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو خبردار کردیا — November 05, 2026
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ڈیموکریٹس نے میرا مواخذہ کیا تو ان جماعت تباہ ہو جائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی ناکامی پر اہم اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ری پبلکنز کی شکست بڑی حد تک ایران کے ساتھ جاری جنگ کا نتیجہ ہے۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اس لیے یہ جنگ اور اقدام ناگزیر تھا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر وہ خود انتخابی میدان میں موجود ہوتے تو ری پبلکن پارٹی کبھی نہ ہارتی، ہم اپنی ذاتی مقبولیت کو پارٹی کے دیگر انتخابی امیدواروں تک منتقل کرنے میں ناکام رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈیموکریٹس کے ساتھ شدید مسائل ہیں، وہ سنگین جرائم میں ملوث افراد اور قاتلوں کو تحفظ دینا چاہتے ہیں تاہم تمام تحفظات کے باوجود امید ہے کہ ڈیموکریٹس کے ساتھ مستقبل میں تعلقات بہتر رہیں گے۔

امریکی صدر نے مخالف سیاسی جماعت کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈیموکریٹس نے ان کا مواخذہ کرنے کی کوشش کی، تو نتیجے میں ان کی اپنی جماعت کا سیاسی وجود تباہ و برباد ہو جائے گا۔

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ڈیموکریٹس نے میرا مواخذہ کیا تو ان جماعت تباہ ہو جائے گی۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn