Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

’کمبھ کے بجٹ کا اگر 0.1 فیصد اسکولوں پر خرچ ہوتا تو 100 سے زائد اسکول بند ہونے سے بچ جاتے‘، سپریم کورٹ جج ورالے

’کمبھ کے بجٹ کا اگر 0.1 فیصد اسکولوں پر خرچ ہوتا تو 100 سے زائد اسکول بند ہونے سے بچ جاتے‘، سپریم کورٹ جج ورالے

سپریم کورٹ کے جج پی بیٖ ورالے کا کہنا ہے کہ ناسک کمبھ کے بجٹ کا اگر 0.1 فیصد بھی مراٹھی اسکولوں پر خرچ کیا گیا ہوتا تو اس سے 100 اسکولوں کو بند ہونے سے بچایا جا سکتا تھا۔ دراصل حال ہی میں خبر آئی تھی کہ فنڈ کی کمی کی وجہ سے مہاراشٹر میں مراٹھی میڈیم کے 100 اسکولوں پر تالے لگ گئے ہیں۔ اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہفتہ (22 اگست) کو ایک پروگرام کے دوران جسٹس ورالے نے کہا کہ اسکولوں کی حالت بدتر ہے اور اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

’لائیو لا‘ کے مطابق ورالے نے وزیر اعلیٰ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ناسک کمبھ میں مہاراشٹر حکومت بنیادی ڈھانچے پر 34 ہزار کروڑ روپے اور کوریڈور منصوبہ پر 11 ہزار کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس بجٹ کا صرف 0.1 فیصد یعنی 32 کروڑ روپے بھی خرچ کر دیا گیا ہوتا تو 150-100 اسکولوں کو بند ہونے سے بچایا جا سکتا تھا۔

جسٹس ورالے نے پروگرام کے دوران یہ بھی کہا کہ پہلے تعلیم کے لیے بجٹ میں مختص رقم 12-8 فیصد ہوتا تھا، اس میں کمی آئی ہے۔ یہ تشویشناک ہے، اسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ جسٹس ورالے نے مزید کہا کہ رہائشی اسکولوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک جگہ پر 3 لڑکیاں فرش پر سو رہی تھیں۔ سانپ کے کاٹنے سے ان کی موت ہو گئی۔‘‘

واضح رہے کہ ناسک میں 2027 میں کمبھ کا میلہ لگنے جا رہا ہے۔ اس کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ مہاراشٹر حکومت کے مطابق کمبھ کے ترقیاتی منصوبے پر 22425.39 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے مطابق مستقل اور عارضی ترقیاتی کاموں پر تقریباً 34732 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ ناسک اتھارٹی کے اندازے کے مطابق کمبھ میں تقریباً 12 کروڑ عقیدت مند آ سکتے ہیں۔ دوسری جانب ریلوے کا ماننا ہے کہ 3 کروڑ عقیدت مند بذریعہ ٹرین کمبھ میلہ میں شامل ہونے کے لیے جا سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ نپّانی میں پیدا ہوئے پی بی ورالے 2024 سے سپریم کورٹ کے جج ہیں۔ جون 2027 میں وہ ریٹائر ہونے والے ہیں۔ سپریم کورٹ سے قبل جسٹس ورالے کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مہاراشٹر کے ناندیڑ، لاتور اور ناسک سے کی ہے۔ ایل ایل بی کی تعلیم کے لیے وہ بابا صاحب امبیڈکر یونیورسٹی چلے گئے۔ 2008 میں بامبے ہائی کورٹ میں جج مقرر ہوئے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

11 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn