Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ٹرمپ کے متنازع نقشہ شیئر کرنے پر آئس لینڈ نے امریکی سفیر کو طلب کر لیا

Admin
By Admin
Sep 09, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BJP SARKAR SE SAWAL KARNE PAR DELHI POLICE NE JOURNALIST KO DETAIN KARKE PEETA? SHAHEEN KHAN KA BADA ILZAM

ٹرمپ کے متنازع نقشہ شیئر کرنے پر آئس لینڈ نے امریکی سفیر کو طلب کر لیا
ٹرمپ کے متنازع نقشہ شیئر کرنے پر آئس لینڈ نے امریکی سفیر کو طلب کر لیا — September 09, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک متنازع نقشہ شیئر کیے جانے کے بعد امریکا اور آئس لینڈ کے درمیان سفارتی کشیدگی پیدا ہو گئی۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر بغیر کسی وضاحت کے ایک نقشہ پوسٹ کیا ہے، جس میں امریکا، کینیڈا، گرین لینڈ، آئس لینڈ، میکسیکو اور کیریبیئن کے بعض علاقوں کو ایک ہی زمینی حصے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

پورے نقشے پر امریکی پرچم بنا ہوا ہے اور اسے ’یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکا‘ کا نام دیا گیا ہے۔

نقشہ سامنے آنے کے فوری بعد آئس لینڈ کی حکومت نے امریکی سفیر بلی لانگ کو وزارتِ خارجہ طلب کر کے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

آئس لینڈ کی وزیرِ اعظم کرسٹرون فروسٹاڈوتیر نے کہا ہے کہ یہ اقدام آئس لینڈ، کینیڈا اور گرین لینڈ کے عوام کی توہین ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ریاستوں کی خود مختاری کا مذاق اڑانے میں کوئی مضحکہ خیز یا معمول کی بات نہیں۔

آئس لینڈ کی وزیرِ خارجہ تھورگیرڈور کترین گونارسدوتر نے بھی نقشے کو ’انتہائی نامناسب‘ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئس لینڈ ایک خود مختار ملک ہے اور اس کی سر زمین پر کسی غیر ملکی دعوے کی گنجائش نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک متنازع نقشہ شیئر کیے جانے کے بعد امریکا اور آئس لینڈ کے درمیان سفارتی کشیدگی پیدا ہو گئی۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn