Sports

حیدرآباد نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 55 رنز سے ہرا دیا، دفاعی چیمپئنز ٹیبل میں سرفہرست

حیدرآباد نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 55 رنز سے ہرا دیا، دفاعی چیمپئنز ٹیبل میں سرفہرست

سن رائزرز حیدرآباد نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 55 رنز سے شکست دے دی۔ اپل اسٹیڈیم میں جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرنے والی حیدرآباد نے ابھیشیک شرما، ایشان کشن اور ہینرک کلاسن کی نصف سنچریوں کی بدولت 20 اوور میں چار وکٹ پر 255 رنز بنائے۔ جواب میں آر سی بی مقررہ اوورز میں چار وکٹوں پر صرف 200 رن ہی بنا سکی۔ اس شکست سےرائل چیلنجرز بنگلور کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا ہے، کیونکہ وہ ٹیبل ٹاپر بنے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بالکل درست ثابت ہوا۔ ابھیشیک نے صرف 22 گیندوں پر 4 چوکوں اور 5 فلک بوس چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنا کر اننگز کو تیز رفتار آغاز فراہم کیا۔ ایشان کشن نے 46 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 79 رنز بنائے اور اننگز کی آخری گیند پر آ¶ٹ ہوئے ۔ کلاسن نے محض 24 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بٹورے اور ٹیم کو بڑے اسکور کی جانب گامزن کیا۔ آخری لمحات میں نتیش کمار ریڈی نے 12 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 29 رنز بنا کر اسکور کو 255 تک پہنچایا۔بنگلورو کے گیند باز اس بلے بازی کے طوفان کو روکنے میں ناکام رہے ۔ تاہم، ان کی جانب سے کچھ راسِخ سلام کامیاب گیند باز رہے جنہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔کرونال پانڈیا اور سویش شرما نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Source: scoial media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments