Sports

حیدرآباد نے ممبئی کو چھ وکٹوں سے شکست دی، ٹریوس ہیڈ اور ہینرک کلاسن کی نصف سنچریاں

حیدرآباد نے ممبئی کو چھ وکٹوں سے شکست دی، ٹریوس ہیڈ اور ہینرک کلاسن کی نصف سنچریاں

سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ بدھ کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ریان رکلٹن کی ناقابل شکست سنچری کی مدد سے 20 اووروں میں پانچ وکٹوں پر 243 رنز بنائے۔ جواب میں سن رائزرز حیدرآباد نے 18.4 اوور میں چار وکٹوں پر 249 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ ان کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 76 اور ہینرک کلاسن نے ناقابل شکست 65 رنز بنائے۔ اس سے قبل ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ اوپنرز نے بالکل درست ثابت کر دکھایا۔ ریان رکلٹن نے حیدرآباد کے با¶لرز کی ایک نہ چلنے دی اور محض 44 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ یہ ممبئی انڈینز کی تاریخ کی تیز ترین سنچری ہے ۔ انہوں نے مجموعی طور پر 55 گیندوں پر 123 رنز بنائے جس میں 10 چوکے اور 8 بلند و بالا چھکے شامل تھے ۔ ول جیکس اور رکلٹن نے پہلی وکٹ کے لیے صرف 8 اوورز میں 93 رنز جوڑ کر ٹیم کو برق رفتار آغاز فراہم کیا۔ ول جیکس نے 22 گیندوں پر 46 رنز (5 چوکے ، 3 چھکے ) بنائے ۔ سوریہ کمار یادو (5) اور نمن دھیر (22) جلد آ¶ٹ ہو گئے ، لیکن رکلٹن نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا۔ کپتان ہاردک پانڈیا نے آخری اوورز میں 15 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس نے اسکور کو 240 کے پار پہنچانے میں مدد کی۔حیدرآباد کے بالرز آج ممبئی کی بیٹنگ لائن اپ کے سامنے بے بس نظر آئے ۔پرفل ہینگے سب سے کامیاب بالر رہے جنہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایشان ملنگا، ثاقب حسین اور نتیش کمار ریڈی نے ایک ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا، تاہم وہ رنز کی رفتار کو روکنے میں ناکام رہے ۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments