Sports

حیدرآباد نے کولکتہ کو 110 رنز سے ہرایا۔ ملنگا، ہرش اور انادکٹ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں

حیدرآباد نے کولکتہ کو 110 رنز سے ہرایا۔ ملنگا، ہرش اور انادکٹ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں

نئی دہلی، 25 مئی :ہینرک کلاسن (ناٹ آؤٹ 105) کی سنچری اور ٹریوس ہیڈ (76) رنوں کی نصف سنچری کے بعد ہرش دوبے، جے دیو انادکٹ اور ایشان ملنگا (تین تین وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے اتوار کو انڈین پریمئم لیگ کے68ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 110 رنوں سے شکست دے دی سن رائزرس حیدرآباد نے جیت کے ساتھ اپنی مہم کا خاتمہ کیا ہے۔ اس میچ میں ہینرک کلاسن جیت کے ہیرو تھے۔ انہوں نے سنچری بنائی اور آئی پی ایل کی تاریخ میں مشترکہ تیسری تیز ترین سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ آج یہاں سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری حیدرآباد کے لئے ابھیشیک شرما اور ٹریوس ہیڈ کی اوپننگ جوڑی نے دھماکہ خیز بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 92 رن جوڑے۔ ساتویں اوور میں سنیل نارائن نے ابھیشیک شرما کو رنکو کے ہاتھوں کیچ کروا کر کولکاتہ کو پہلی کامیابی دلائی۔ ابھیشیک شرما نے 16 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (32) رنز بنائے۔ 13ویں اوور میں سنیل نارائن نے ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کرکے حیدرآباد کو دوسرا جھٹکا دیا۔ ٹریوس ہیڈ نے 40 گیندوں میں چھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔ ویبھو اروڑہ نے 19ویں اوور میں ایشان کشن (29) کو آؤٹ کیا۔ ہینرک کلاسن نے 37 گیندوں میں نو چھکے اور چھ چوکے لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ آئی پی ایل میں کلاسن کی یہ تیسری سنچری ہے۔ انہوں نے 39 گیندوں میں (ناٹ آؤٹ 105) رنوں کی اننگ کھیلی۔ انیکیت ورما (12) ناٹ آؤٹ رہے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنائے۔ یہ اس سیزن میں حیدرآباد کی طرف سے بنایا گیا دوسرا سب سے زیادہ اسکور ہے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے سنیل نارائن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ویبھو اروڑہ کو ایک وکٹ ملا۔ 280 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے کوئنٹن ڈی کاک اور سنیل نارائن کی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 37 رنز جوڑے۔ چوتھے اوور میں انادکٹ نے سنیل نارائن 16 گیندوں پر (31) کو آؤٹ کرکے کولکتہ کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے کپتان اجنکیا رہانے آٹھ گیندوں میں (15) رن انادکٹ کا دوسرا شکار بنے۔ 70 کے اسکور تک کولکاتہ کے پانچ وکٹ گر چکے تھے۔ کوئنٹن ڈی کاک (تین) کو ملنگا نے آؤٹ کیا۔ حیدرآباد کے بولنگ اٹیک کے سامنے کولکاتہ کے بلے باز زیادہ دیر نہیں چل سکے۔ رنکو سنگھ (نو) کو ہرش دوبے نے آؤٹ کیا۔ کولکاتہ کا چھٹا وکٹ انگکرش رگھوونشی (14) کی صورت میں گرا۔ وہ ملنگا کا دوسرا شکار بنے۔ رمندیپ سنگھ (13) کو ہرش دوبے نے بولڈ آؤٹ کیا۔ منیش پانڈے اور ہرشیت رانا نے کچھ جدوجہد دکھائی۔ 18ویں اوور میں انادکٹ نے منیش پانڈے 23 گیندوں میں (37) کو آؤٹ کرکے حیدرآباد کو بڑی کامیابی دلائی۔ ویبھو اروڑہ (صفر) رن آؤٹ ہوئے۔ ایشان ملنگا نے 19ویں اوور کی چوتھی گیند پرہرشیت رانا 21 گیندوں پر (34) رن کو آؤٹ کر کے کولکتہ کی اننگ 168 رنز پر سمیٹ کر میچ 110 رنز سے جیت لیا۔ حیدرآباد کی جانب سے ہرش دوبے، ایشان ملنگا اور جے دیو انادکٹ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments