حیدرآباد، 18 اپریل : ابھشیک شرما (59) اور ہینرک کلاسن (59) کی دھماکہ خیز بیٹنگ اور گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت سن رائزرز حیدرآباد نے ہفتہ کے روز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 27ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو 10 رنز سے شکست دے دی۔ یہ ٹورنامنٹ میں سن رائزرز حیدرآباد کی تیسری جیت ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری چنئی سپر کنگز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں سنجو سیمسن (7) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کپتان رتوراج گائیکواڑ اور آیوش مہاترے کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 51 رنز کی شراکت ہوئی۔ پانچویں اوور میں نتیش کمار ریڈی نے آیوش مہاترے (30 رنز، 13 گیند) کو آ¶ٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اگلے ہی اوور میں ایشان ملنگا نے رتوراج گائیکواڑ (19) کو آ¶ٹ کر دیا۔ میتھیو شاٹ اور سرفراز خان نے کچھ دیر مزاحمت کی۔ میتھیو شاٹ نے 30 گیندوں پر 34 اور سرفراز خان نے 19 گیندوں پر 25 رنز بنائے ۔ شیوَم دوبے (21) کو ثاقب حسین نے آ¶ٹ کیا۔ پرفل ہنگے نے آخری اوور میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ حاصل کی۔ چنئی سپر کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 184 رنز ہی بنا سکی اور میچ 10 رنز سے ہار گئی۔ انشول کمبوج 13 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے ۔ سن رائزرز حیدرآباد کے لیے ایشان ملنگا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ نتیش کمار ریڈی نے دو وکٹیں لیں، جبکہ پرفل ہنگے ، ثاقب حسین اور شیوَنگ کمار نے ایک ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔ اس سے قبل چنئی سپر کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے ابھشیک شرما اور ٹریوس ہیڈ کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 75 رنز جوڑ کر ٹیم کو مضبوط آغاز دیا۔ چھٹے اوور میں مکیش چودھری نے ٹریوس ہیڈ (23) کو آ¶ٹ کر کے پہلی کامیابی دلائی۔ اسی اوور میں انہوں نے کپتان ایشان کشن کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین بھیج دیا۔ انیکیت ورما (2) اور نتیش کمار ریڈی (12) بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے ۔ 18ویں اوور میں حیدرآباد کا چھٹا وکٹ ہینرک کلاسن کے طور پر گرا، جنہوں نے 39 گیندوں پر 6 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے ۔ شیوَنگ کمار نے 8 گیندوں پر 12 رنز بنائے ۔ اسی اوور کی آخری گیند پر لیام لیونگسٹون بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آ¶ٹ ہو گئے ۔ سن رائزرز حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 194 رنز بنائے ۔ چنئی سپر کنگز کے لیے انشول کمبوج اور جیمی اوورٹن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مکیش چودھری نے دو اور گرُجپنیِت سنگھ نے ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے