Sports

حیدرآباد کو شکست دے کر پشاور زلمی پی ایس ایل 11 کی چیمپئن بن گئی

حیدرآباد کو شکست دے کر پشاور زلمی پی ایس ایل 11 کی چیمپئن بن گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے ہرا کر دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ زلمی نے 9 سال بعد ٹائٹل جیتا ہے۔ پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کا 130 رنز کا ہدف 16ویں اوور کی دوسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے دیے گئے 130 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گری، محمد حارث 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹیم کی دوسری وکٹ 7 کے اسکور پر اس وقت گری جب کپتان بابر اعظم شارٹ مارنے کے چکر میں وکٹ کیپر کے ہاتھوں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ پشاور زلمی کی تیسری وکٹ 33 اور چوتھی وکٹ 40 رنز پر گری، کوشال مینڈس 9 اور مائیکل 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم پانچویں وکٹ پر ایرون ہارڈی اور عبدالصمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85 رنز کی پارٹنرشپ بنائی اور ٹیم کو فتح کی لکیر عبور کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایرون ہارڈی نے دباؤ کی صورتحال میں 36 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی، وہ 56 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عبدالصمد 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پشاور زلمی کی جانب سے وننگ شاٹ فرحان یوسف نے لگایا اور ٹیم کو 9 سال بعد پی ایس ایل ٹائٹل جتوادیا۔ حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے محمد علی نے 3 جبکہ عاکف جاوید اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی کے خلاف حیدرآباد کنگزمین مشکلات کا شکار ہوئی، اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، صائم ایوب 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پشاور زلمی کے خلاف حیدرآبادکنگز مین کی پہلی وکٹ 16رنز پر گری، معاذ صداقت 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسرے نمبر پر کپتان مارنوس لیبوشین 20 رنز بناکر 51 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد عثمان خان بھی 8 رنز بنا کر پویلین کی جانب روانہ ہوگئے۔ حیدرآباد کنگزمین کی چوتھی وکٹ 72 رنز پر گری چوتھے کھلاڑی عرفان نیازی تھے جو صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، گلین میکسویل بھی بغیر کوئی رن بنائے 72 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے اور کوشال پریرا بھی ان کے فوراً بعد ڈریسنگ روم کی جانب 1 رن بنا کر چلے گئے یوں کنگزمین کے 73 پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ زلمی کے خلاف حیدرآباد کنگزمین کی ساتویں وکٹ 90 رنز پر گری، کنگزمین کے حسان خان 12 رنز بناکر واپس لوٹ گئے۔ 108 پر 9 رنز بنانے والے حنین شاہ اور 123 کے مجموعے پر صائم ایوب جبکہ 129 پر 5 رنز بنانے والے عاکف جاوید آؤٹ ہوئے۔ ون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کےلیے آنے والے صائم ایوب نے شاندار ففٹی بنائی اور 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی 4 وکٹیں لے کر نمایاں رہے، ناہید رانا نے 2 جبکہ سفیان مقیم اور محمد باسط نے ایک ایک وکٹ لی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments