International

حسینہ واجد کو سزائے موت کا امکان؟ فیصلہ آج

حسینہ واجد کو سزائے موت کا امکان؟ فیصلہ آج

ڈھاکا ): شیخ حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ ہے۔ استغاثہ نے حسینہ کے لیے سزائے موت کی درخواست کر رکھی ہے، شیخ حسینہ پر 2024 میں طلبہ تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات دینے اور وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا الزام ہے، اقوام متحدہ کے مطابق مظاہروں کے دوران 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دوسری جانب شیخ حسینہ کے خلاف عدالتی فیصلہ آنے سے قبل بنگلا دیش میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈھاکا میں شیخ حسینہ کے آبائی علاقے اور ان کی جماعت کے گڑھ گوپال گنج اور دو قریبی اضلاع میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments