تعطیلاتی بنچ کوئی ڈمپنگ گراونڈ نہیں‘، جج کی سرزنش، ابھیشیک کی درخواست کلکتہ ہائی کورٹ نے مسترد کر دی
کلکتہ ہائی کورٹ میں ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کو ایک بار پھر جھٹکا لگا ہے۔ انہوں نے تحقیقات سے متعلق معلومات ذرائع ابلاغ میں شائع کیے جانے کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ تاہم، کلکتہ ہائی کورٹ نے اس معاملے کی فوری سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے ابھیشیک بنرجی کی سرزنش بھی کی۔ جسٹس سوگت بھٹاچاریہ نے واضح کیا کہ تعطیلاتی بنچ کوئی ڈمپنگ گراو¿نڈ نہیں ہے۔ اس لیے فوری سماعت کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔معلوم ہوا ہے کہ ابھیشیک کے مقدمے کو دسمبر میں سماعت کے لیے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ لیکن ابھیشیک نے جلد سماعت کی درخواست کی تھی۔
جمعرات کو ابھیشیک کے وکیل ایان بھٹاچاریہ نے مقدمے کی فوری سماعت کے لیے عدالت کی توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ ابھیشیک کے خلاف تحقیقات سے متعلق مختلف معلومات تقریباً ہر روز ذرائع ابلاغ میں شائع ہو رہی ہیں۔ اس لیے دسمبر سے پہلے اس مقدمے کی سماعت کی جائے۔ اگر فوری سماعت ممکن نہیں ہے تو مقدمے کو تعطیلاتی بنچ کے پاس بھیج دیا جائے۔
تاہم، جسٹس سوگت بھٹاچاریہ نے ابھیشیک کے وکیل کی درخواست قبول نہیں کی، بلکہ ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا، ”تعطیلاتی بنچ کوئی ڈمپنگ گراو¿نڈ نہیں ہے۔ محض خواہش کرنے سے تمام مقدمات اس بنچ کے پاس نہیں بھیجے جا سکتے۔“اس کے ساتھ ہی جسٹس نے واضح کر دیا کہ اس مقدمے کی فوری سماعت کسی بھی صورت ممکن نہیں ہے۔ لہٰذا ابھیشیک بنرجی کو دسمبر تک انتظار کرنا ہوگا۔اس طرح ابھیشیک بنرجی کو کلکتہ ہائی کورٹ میں ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
تعطیلاتی بنچ کوئی ڈمپنگ گراونڈ نہیں‘، جج کی سرزنش، ابھیشیک کی درخواست کلکتہ ہائی کورٹ نے مسترد کر دی...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments