Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

آسنسول جاتے ہوئے موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہونے والے دو افراد کو اگنی مترا نے اسپتال پہنچایا

Admin
By Admin
Oct 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

آسنسول جاتے ہوئے موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہونے والے دو افراد کو اگنی مترا نے اسپتال پہنچایا
آسنسول جاتے ہوئے موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہونے والے دو افراد کو اگنی مترا نے اسپتال پہنچایا — October 15, 2026
آسنسول جاتے ہوئے موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہونے والے دو افراد کو اگنی مترا نے اسپتال پہنچایا
کولکاتا سے آسنسول جاتے ہوئے راستے میں موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہونے والے دو افراد کو شہری ترقی کی وزیر اگنی مترا پال نے بچایا اور اسپتال پہنچانے کا انتظام کیا۔ بدھ کی رات کولکاتا سے آسنسول جاتے وقت راستے میں ایک حادثہ دیکھ کر اگنی مترا نے اپنی گاڑی رکوا دی اور سڑک پر اتر آئیں۔
انہوں نے اس واقعے سے متعلق ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر پوسٹ کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک کے کنارے ایک خاتون زخمی حالت میں بیٹھی ہیں اور مدد کی اپیل کر رہی ہیں۔ ان کے قریب ہی ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی ہے۔
ایمبولینس کا انتظار کرنے کے بجائے وزیر نے وہاں سے گزرنے والی ایک پک اَپ وین کو رکوا کر اس شخص کو فوری طور پر اسپتال پہنچانے کا انتظام کیا۔ بعد میں ایمبولینس سے رابطہ کرکے زخمی خاتون کو بھی وہاں سے نکالا گیا اور قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔
تاہم، اگنی مترا نے اپنی ویڈیو میں یہ ذکر نہیں کیا کہ حادثہ کہاں، کب اور کس طرح پیش آیا۔
دوسری جانب، بدھ کی شام سنگور تھانے کے علاقے گھنیشیام پور میں بھی ایک موٹر سائیکل حادثہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، جائے حادثہ پر ہی موٹر سائیکل پر سوار دو افراد میں سے ایک کی موت ہو گئی۔ دوسرے شخص کو زخمی حالت میں بچا کر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دونوں کا تعلق ہوگھلی ضلع کے گڑاپ تھانے کے علاقے سے ہے۔
تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ اگنی مترا جس حادثے کا ذکر کر رہی ہیں، وہ یہی واقعہ تھا یا کوئی دوسرا حادثہ۔
اگنی مترا نے سوشل میڈیا پر لکھا، ”آج کولکاتا سے درگاپور جاتے ہوئے میرا سامنا ایک دردناک سڑک حادثے سے ہوا۔ جائے حادثہ پر پہنچ کر میں نے اپنی استطاعت کے مطابق مدد اور تعاون کرنے کی کوشش کی۔“
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا، ”میں سبھی سے مو¿دبانہ اپیل کرتی ہوں کہ سڑک پر گاڑی چلاتے وقت ہمیشہ محتاط اور ذمہ دار رہیں۔ دو پہیہ گاڑی چلاتے وقت لازمی طور پر ہیلمٹ پہنیں، گاڑی میں سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں اور ٹریفک کے تمام قوانین پر عمل کریں۔ تہوار کی خوشیاں کبھی کسی کی زندگی میں غم کا سبب نہ بنیں۔ آپ کی تھوڑی سی احتیاط آپ کی اور دوسروں کی جان بچا سکتی ہے۔ سبھی کی درگا پوجا محفوظ اور خوشیوں بھری ہو۔“

آسنسول جاتے ہوئے موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہونے والے دو افراد کو اگنی مترا نے اسپتال پہنچایا...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn