چندے کے مطالبے پر ’مارپیٹ‘، اشوک نگر میں درگا پوجا کمیٹی کے صدر گرفتار
درگا پوجا کے چندے کے طور پر 50 ہزار روپے کا مطالبہ کرنے اور مارپیٹ کے الزام کے چار دن بعد اشوک نگر کے سوہرد سنگھ پوجا کمیٹی کے صدر بابلی بھدرا کو گرفتار کر لیا گیا۔ بدھ کے روز اشوک نگر تھانے کی پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔ اسی دن عدالت میں پیش کیے جانے پر جج نے انہیں 12 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، چندہ وصول کرنے کے معاملے میں ان کے خلاف مزید شکایات بھی ہیں۔
اشوک نگر کے وجیا فارمیسی علاقے کی رہنے والی سرتا چٹوپادھیائے کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ نیا مکان تعمیر کرنے کے بعد ان سے 50 ہزار روپے چندے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ الزام ہے کہ رقم ادا نہ کرنے پر گزشتہ جمعہ کو بابلی بھدرا سمیت چند افراد نے سرتا اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دیں اور ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔
واقعے کی ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران سرتا کے شوہر دیپیندو آچاریہ پر بھی حملہ کیا گیا۔ دھکم پیل کے دوران ان کا دو سالہ بچہ بھی گر گیا۔ اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ بچے کو اسپتال لے جانا پڑا۔ سرتا نے ہفتے کے روز اشوک نگر تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی تھی۔ اس کے بعد بدھ کو ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ بنگالیوں کے یہاں سال کے بارہ مہینوں میں تیرہ تہوار منائے جاتے ہیں۔ سرسوتی پوجا سے لے کر کارتک پوجا تک، سال بھر کوئی نہ کوئی تہوار جاری رہتا ہے۔ ایسے میں گھروں پر جا کر یا راستے روک کر چندے کا مطالبہ کرنے کے واقعات بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔ مطالبہ پورا ہو جائے تو ٹھیک، ورنہ اس معاملے پر اکثر تنازعات پیدا ہو جاتے ہیں۔ بعض لوگ دباو¿ میں آ کر کلبوں کے مطالبات ماننے پر مجبور ہو جاتے ہیں، جبکہ رقم ادا نہ کر پانے والوں کو مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
گزشتہ چند برسوں سے حکومت کی جانب سے کلبوں کو درگا پوجا کے لیے مالی امداد دی جا رہی ہے، لیکن اس کے باوجود چندہ وصول کرنے کے معاملے میں مبینہ زبردستی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ رواں سال بی جے پی حکومت نے پوجا کے لیے دی جانے والی امداد پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ تمام کلبوں کے لیے امداد کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم وزیر اعلیٰ نے بڑی پوجا کمیٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ مالی امداد قبول نہ کریں۔
چندے کے نام پر زبردستی روکنے کے لیے کولکاتا پولیس پہلے ہی اقدامات کر چکی ہے۔ پولیس کی جانب سے دو ہیلپ لائن نمبر جاری کیے گئے ہیں، جن میں سے ایک فون کال اور دوسرا واٹس ایپ کے لیے ہے۔
ہیلپ لائن نمبر:
- فون: 1800-345-5678
- واٹس ایپ: 9432624365
اطلاعات کے مطابق، ان نمبروں پر چندے کے لیے ہراساں کیے جانے کی شکایت موصول ہوتے ہی پولیس کارروائی کرے گی۔ ریاستی حکومت اور پولیس کے اس فیصلے سے عام لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
چندے کے مطالبے پر ’مارپیٹ‘، اشوک نگر میں درگا پوجا کمیٹی کے صدر گرفتار...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments