کانکسا میں خوفناک حادثہ، ریت سے لدے ٹریکٹر اور کار میں ٹکر! ایک کی موت
پنچمی کی علی الصبح قومی شاہراہ نمبر 19 پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ ٹریکٹر اور چار پہیوں والی گاڑی کے درمیان تصادم میں ایک شخص کی موت ہو گئی، جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ یہ حادثہ جمعرات کو کانکسا کے راجباندھ علاقے میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں ہلچل مچ گئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق، جمعرات کی علی الصبح ایک چھوٹی چار پہیوں والی گاڑی بردوان کی جانب سے درگا پور جا رہی تھی۔ اسی سمت میں ریت سے لدا ایک ٹریکٹر بھی جا رہا تھا۔ مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ چھوٹی گاڑی کافی تیز رفتاری سے آ رہی تھی۔ اسی دوران اچانک ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا اور وہ آگے چل رہے ریت سے لدے ٹریکٹر کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔
تصادم اتنا شدید تھا کہ چھوٹی گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔ دوسری جانب، ریت سے لدا ٹریکٹر بھی گھوم کر سڑک پر الٹ گیا۔
علی الصبح حادثے کی زوردار آواز سن کر مقامی لوگ موقع پر پہنچے۔ چار پہیوں والی گاڑی میں سوار افراد زخمی حالت میں پڑے تھے۔ ٹریکٹر کا ڈرائیور بھی اچھل کر سڑک پر جا گرا اور شدید زخمی ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی اور پولیس کو اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی کانکسا تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو نکال کر راجباندھ علاقے کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہیں علاج کے دوران ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ باقی چار زخمیوں کا اسی اسپتال میں علاج جاری ہے اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
حادثے کے باعث قومی شاہراہ پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک جام ہو گیا۔ پولیس نے حادثے کا شکار گاڑیوں کو سڑک سے ہٹوا کر آمدورفت معمول پر بحال کر دی۔
حادثہ کس وجہ سے پیش آیا؟ کیا چار پہیوں والی گاڑی کا ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا، یا کسی تکنیکی خرابی کے باعث یہ حادثہ ہوا؟ پولیس ان تمام پہلوو¿ں کی تحقیقات کر رہی ہے۔
کانکسا میں خوفناک حادثہ، ریت سے لدے ٹریکٹر اور کار میں ٹکر! ایک کی موت...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments