International

حماس نےجنگ بندی کے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کر دیا

حماس نےجنگ بندی کے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کر دیا

حماس نے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور حملے میں فلسطینیوں کی شہادت پر ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو حملے روک کر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے امریکا اسرائیل کو غزہ میں زبردستی مسلط کرنے میں مددگار ہے۔ بیان کے مطابق فلسطینیوں پر دھوکے بازی سے حملےاسرائیل کی نیت کو واضح کر رہے ہیں امریکی مدد نیتن یاہو کی حکومت کو سیاسی پناہ دیتی ہے تاکہ وہ جرائم جاری رکھ سکے، امریکا بھی بچوں اور خواتین کےخون میں براہ راست شراکت دارہے امریکی اقدام جارحیت کو بڑھاوا دینے کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ ثالث اور ضمانت دینے والے اپنی مکمل ذمہ داریاں نبھائیں، اسرائیل فوری طور پر قتل عام بند اور معاہدے کی مکمل پاسداری کرے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں شدید حملوں کے بعد جنگ بندی معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے ملک کی قیادت کی ہدایات کے مطابق معاہدے کا نفاذ دوبارہ شروع کر دیا ہے، فوج نے غزہ پٹی میں سرگرم مزاحمتی تنظیموں کے اندر کمانڈ پوزیشنوں پر موجود 30 سے زائد مزاحمت کاروں پر حملے کیے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ فوج جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھے گی اور کسی بھی خلاف ورزی کا زبردست جواب دے گی۔ گزشتہ روز انسانیت سوز مظالم ڈھانے والے امن کے دشمن اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ پر شدید حملے شروع کیے جس میں درجنوں فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments