International

حماس نے ذمہ داری سے مجوزہ امن معاہدے کا جائزہ لے گی، قطری وزارت خارجہ

حماس نے ذمہ داری سے مجوزہ امن معاہدے کا جائزہ لے گی، قطری وزارت خارجہ

حماس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پیش کردہ اس 20 نکاتی امن معاہدے کا جائزہ لے رہی ہے جسے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی بھی حمایت حاصل ہے۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترحمان نے بھی کہا ہے کہ حماس کے مذاکرات کاروں کے وفد نے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ مجوزہ امن معاہدے کو ذمہ داری سے مطالعہ کرے گا۔ ماجد الانصاری نے یہ بھی کہا ہے کہ قطر اب حماس کے مذاکرات کاروں اور ترک رہنماؤں سے آج اس مجوزہ پلان پر بات کرے گا۔ اسرائیل کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے فورم کو استعمال کرتے ہوئے قطر سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ حماس کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اس کے رہنماؤں کو ملک بدر کرے ورنہ ’اسرائیل خود ایسا کرے گا۔‘ ستمبر کے آغاز میں دوحہ میں اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ وہ حماس کے رہنماؤں پر ’وہ جہاں کہیں بھی ہوں گے‘ مزید حملے کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کی طرف سے مجوزہ 20 نکاتی امن معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ انھوں نے قطری وزیراعظم کو فون کر کے قطر پر اسرائیلی حملے کی معافی بھی مانگی۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments