International

حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی

حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایک اسرائیلی یرغمال کی لاش کے حوالے کرنے کا اعلان کیا۔ ہ تحریک حماس کو غزہ شہر کے التفاح محلے میں اسرائیلی یرغمال کی لاش ملی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ نیتن یاہو حکومت کے ایک اہلکار کے مطابق حوالے کرنے کے عمل یا اس کی نگرانی کرنے والے ثالثی فریق کی تفصیلات کو ظاہر کیے بغیر لاش کو پیر کی رات کے بعد وصول کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاش کو پولیس کی نگرانی میں تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا جہاں شناخت کا عمل دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ حماس اس سے قبل 16 یرغمالیوں کی لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کرچکا ہے، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے حماس کے پاس اب بھی 12 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔ حماس نے اتوار کے روز غزہ میں داخل ہونے والی مصری ٹیم کو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کے مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کیں جس کا مقصد اسرائیلی فوج کے زیر کنٹرول علاقوں میں ملبے اور سرنگوں کے نیچے باقیات کی تلاش میں مدد حاصل کرنا اور تیزی لانا ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments