International

حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو حوالگی کیلیے 3 مقامات پر منتقل کر دیا

حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو حوالگی کیلیے 3 مقامات پر منتقل کر دیا

حماس نے زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو 3 مقامات پر منتقل کر دیا۔ اسرائیل سے غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے بعد قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس نے تیاری مکمل کر لی۔ الجزیرہ کے مطابق حماس ذائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو غزہ کے 3 مختلف مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جنہیں پیر کو حوالے کیا جائے گا۔ تبادلے سے قبل حماس کا وفدآج رات ریڈکراس کمیٹی سے ملاقات کرے گا جس میں یرغمالیوں کی حوالگی کے طریقہ کار پر اتفاق کیا جائے گا۔ الجزیرہ کا کہنا ہے کہ حماس ذرائع کے مطابق رہائی کا عمل غزہ کے 3 مقامات پر بیک وقت انجام پائے گا۔ حماس اور ثالث ممالک کے درمیان قیدیوں کی فہرست پر رابطے جاری ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے متعدد نام مسترد کیے جانے کے باوجود فہرست پر کام جاری ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments