International

حماس کو جنگ بندی کی امریکی تجاویز پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: مصری وزیرِ خارجہ

حماس کو جنگ بندی کی امریکی تجاویز پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: مصری وزیرِ خارجہ

مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کا کہنا ہے کہ حماس کو جنگ بندی کی امریکی تجاویز پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری حماس سے ملاقات ہو رہی ہے، قطر اور ترکیہ کے ساتھ مل کر کوشش کررہے ہیں۔ مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا کہ حماس تجاویز کا مثبت جواب دے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں کئی خلل ہیں جنہیں پُر کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ پر حکمرانی اور سیکیورٹی انتظامات تجاویز پر مزید بات چیت ضروری ہے، کسی بھی صورت غزہ کے لوگوں کی بے دخلی کی اجازت نہیں دیں گے۔ مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا کہ اگر حماس نے ٹرمپ منصوبہ منظور نہ کیا تو بہت مشکل ہو جائے گی، حماس نے ٹرمپ منصوبہ مسترد کیا تو کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments