پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حج کی ادائیگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کر دیا۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ الحمد للّٰہ! اللّٰہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے حجِ بیت اللّٰہ کی سعادت سے نوازا۔ وسیم اکرم نے لکھا ہے کہ بہت سے لوگوں نے قیاس و گمان کیا کہ یہ سفر کس نے کروایا اور کیسے ہوا، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ میرا خالص ذاتی فیصلہ تھا۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنے دل میں ایک روحانی منزل پائی جہاں حج کا فرض ادا کرنا ضروری ہو گیا، اس مقدس سفر نے میری روح میں ایک ایسی الہٰی چنگاری روشن کر دی ہے جو ہمیشہ جلتی رہے گی۔ سابق کرکٹر نے مزید لکھا کہ دعا ہے کہ میرے جیسے بہت سے بھائی اور بہنیں بھی اس روحانی سفر کا حوصلہ کریں، حج کی سعادت حاصل کریں اور اسی لُطفِ الہٰی سے سرشار ہوں۔ واضح رہے کہ اس مرتبہ وسیم اکرم سمیت پاکستان کی کئی مشہور شخصیات نے فریضۂ حج ادا کیا ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے