Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

بنگلورو میں انسانیت سوز واقعہ: ہاتھ پاو¿ں باندھ کر زندہ جلائے گئے مسلم کباڑ چننے والے کی اسپتال میں موت

Admin
By Admin
Nov 20, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بنگلورو میں انسانیت سوز واقعہ:  ہاتھ پاو¿ں باندھ کر زندہ جلائے گئے مسلم کباڑ چننے والے کی اسپتال میں موت
بنگلورو میں انسانیت سوز واقعہ: ہاتھ پاو¿ں باندھ کر زندہ جلائے گئے مسلم کباڑ چننے والے کی اسپتال میں موت — November 20, 2026
بنگلورو، 19 نومبر: بنگلورو کے گری نگر تھانہ علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے ہاتھ پاو¿ں باندھ کر اور پیٹرول چھڑک کر زندہ جلائے گئے 44 سالہ بے گھر مسلم کباڑ چننے والے سید حاجی کی کل شام وکٹوریہ اسپتال میں دورانِ علاج موت ہو گئی۔ 60 سے 70 فیصد تک جھلس جانے والے سید حاجی نے دم توڑنے سے قبل پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں اس لرزہ خیز واردات کی تفصیلات بیان کیں اور بتایا کہ دو اجنبی افراد نے پلاسٹک اور گتے کا لالچ دے کر اسے ایک پہاڑی پر بلایا، لوٹ مار کی اور پھر زندہ جلا دیا۔
پولیس کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بدھ، 18 نومبر کی صبح پونے چھ سے ساڑھے چھ بجے کے درمیان ا±تّراہلی کے ویربھدر نگر (بی ایس کے تھرڈ اسٹیج) میں بھگوان مہاویر جین اسپتال کے بالمقابل ایک ویران پلاٹ (ایرنا گڈے) میں پیش آیا۔ وکٹوریہ اسپتال کے برنز وارڈ میں ڈاکٹر چنمے کی موجودگی میں ریکارڈ کرائے گئے اپنے آخری بیان میں سید حاجی نے بتایا کہ وہ 17 نومبر کی رات ہالے گڈاداہلی میں اندرا کینٹین کے قریب سویا تھا۔ صبح 5 بجے بیدار ہو کر وہ سیٹلائٹ بس اسٹاپ سے ویربھدر نگر کی جانب کباڑ چنتے ہوئے جا رہا تھا۔پونے چھ بجے کے قریب دو اجنبی افراد اس کے پاس آئے اور کہا کہ سڑک کے کنارے واقع پہاڑی پر کافی مقدار میں پلاسٹک اور گتے کے ڈبے پڑے ہیں۔ جب وہ ان کے جھانسے میں آ کر وہاں پہنچا تو ایک شخص نے اسے پیچھے سے دبوچ لیا۔ حملہ آوروں نے کپڑے سے اس کا منہ بند کر دیا اور ہاتھ پاو¿ں باندھ دیے۔ اس کے بعد انہوں نے اس کے پاس موجود 600 روپے نقد اور شناختی کارڈ (آئی ڈی کارڈ) چھین لیا، بوتل میں لایا ہوا پیٹرول اس پر چھڑکا اور آگ لگا دی۔
بنگلورو ساو¿تھ ڈویڑن کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) کے وامشی کرشنا نے بتایا کہ آگ پہلے حاجی کے ہاتھوں اور پیروں میں لگی اور جب وہ جان بچانے کے لیے پہاڑی سے نیچے کی طرف بھاگا تو شعلے اس کے سینے تک پھیل گئے۔ شدید تکلیف میں تڑپتے ہوئے وہ پہاڑی سے لڑھک کر سڑک پر آ گرا اور بے ہوش ہو گیا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر گری نگر تھانے کی ’ہوئسالا‘ گشتی ٹیم موقع پر پہنچی اور ایمبولینس کے ذریعے اسے وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا، جہاں بدھ کی شام اس نے دم توڑ دیا۔
اس نے پولیس کو یقین دلایا تھا کہ اس نے دونوں حملہ آوروں کو دیکھا ہے اور سامنے آنے پر انہیں پہچان سکتا ہے۔مقامی باشندوں کے مطابق جس پہاڑی علاقے میں یہ واردات پیش آئی، وہ جھاڑیوں سے بھری ایک نجی ملکیت ہے جہاں رات اور علی الصبح کچھ نوجوان اکثر شراب اور نشہ آور اشیاءکے استعمال کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ پولیس ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے آس پاس کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگال رہی ہے اور مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

بنگلورو، 19 نومبر: بنگلورو کے گری نگر تھانہ علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے ہاتھ پاو¿ں باندھ کر اور پیٹرول چھڑک کر زندہ جلائے گئے 44 سالہ بے گھر مسلم کباڑ چننے والے سید حا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn