حیدرآباد۔(پریس نوٹ) حضور اکرم نے ارشاد فرمایا کہ علی ابن ابی طالب سے محبت کرنے والا مومن ہے اور علی سے بغض رکھنے والا منافق ہے۔ جس نے علیؓ سے محبت کیا اس نے مجھ سے محبت کیا اور جس نے علی سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا۔ علی اور میں الگ نہیں علیکا خون میرا خون ہے میرا گوشت علی کا وشت ہے اللہ نے علی کو اور مجھ کو ایک ہی نور سے پیدا کیا۔ اور پیارے نبی نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ میرے لئے علی ایسے ہیں جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے لئے حضرت ہارون علیہ السلام تھے ان میں فرق یہی ہے کہ حضرت موسیٰ کے بعد حضرت ہارون منصب نبوت پر فائض ہوئے مگر میرے بعد کیونکہ نبوت کا سلسلہ ختم مجھ پر ختم ہے اس لئے علی نبی نہیں اگر میرے بعد نبوت کا سلسلہ جاری رہتا تو علی نبی ہوتے حضرت علی ابن ابی طالب کے بہت فضائل ہیں یہی وجہ ہے کہ صوفیائے کرام حضرت علی کو میدان طریقت میں اپنا منبع کُل مانتے ہیں دور حاضر میں ضرورت اس بات کی ہے کہ نئی نسل کو مولائے کائنات حضرت سیدنا علی ابن ابی طالب کی سیرت اور آپ کی تعلیمات سے واقف کروانے کی شدید ضرورت ہے اہل بیت وصحابہ کرام کا ذکر اور بزرگانِ دین کی یاد صرف رسمی طور پر سال میں ایک مرتبہ کوئی مجلس رکھ کر ذکر کرنا کافی نہیں ہفتہ واری و ماہانہ مجالس میں اہل بیت وصحابہ اور صوفیا ئے کرام کی سیرت اور تعلیمات کو عام کرنے کے لیئے خصوصی بیانات رکھ کر نئی نسل کو واقف کروانا چاہیے اور ان برگزیدہ ہستیوں سے زبانی محبت کا دم بھرنے کی بجائے عملی طور پر ان کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں مشعلِ راہ بنانے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے جب اپنی زندگی اپنے اسلاف کے کردار کے مطابق ہوگی تب ہمارے قلوب سے کینہ،کپٹ،حسد،جلن،انانیت،تکبر اور خود نمائی اور کسی کو حقیر جاننا اپنے آپ کو سب سے برتر سمجھنا اور غریبوں کو نظر انداز کرنایہ تمام برائیوں کا خاتمہ ہوگا ان خیالات کا اظہاردرگاہ شریف حضرت سلطان الواعظینؒ واقع احاطہ¿ صوفی منزل مصری گنج میں مرکزی بزم انوار صوفیہ شاہ ولی اللہی کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ عظیم الشان جشن ولادتِ مولیٰ علی وجشن ولادت امام حسین علیہ السلام وجشنِ حضرت سیدنا خواجہ غریب نوازؒ کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے مجاہد اہلسنت مولانا ڈاکٹر حافظ مظفر حسین خاں قادری بندہ نوازی کنوینر مرکزی میلاد جلوس نے خصوصی خطاب میں کیا مولانا قاضی صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی ثانی قادر پاشاہ سجادہ نشین ونبیرہ حضرت سلطان الواعظینؒ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اہل بیت کی محبت ایمان کی شرط ہے سال کے 365ایام فضائل اہل بیت و صحابہ بیان کرتے رہنا چاہئے تاکہ نوجوانوں کو اپنی زندگیوں میں انقلاب لانے کے لئے صحیح رہنمائی حاصل ہو۔ملت اسلامیہ کے نوجوانوں کو اختلافی مسائل میں الجھانے کے بجائے ضروریاتِ زندگی روز مرہ میں کام آنے والے فقہی مسائل سے واقف کروانے تربیتی خصوصی کلاسس کے ذریعہ اہتمام کرنے کی ضرورت ہے ملت کو فرقوں میں باٹنے سے بچنے کی ضرورت ہے ۔مولانا حافظ محمد نظام الدین غوری صوفی قادری کامل الحدیث جامعہ نظامیہ وصدر بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ نے خیر مقدم کلمات پیش کئے مولانا حافظ مظفر حسین خاں بندہ نوازی کی جانب سے اس محفل میں شریک تمام شرکاءکے نام درج کرکے قرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب پانچ شرکاءکو درگاہ اجمیر شریف کی زیارت کے لئے آمد ورفت قیام و طعام کی سہولت کے ساتھ سفرکا ٹکٹ دیا گیا۔ اور ایک صاحبِ خیر کی جانب سے دوشرکاءکو بھی اسی طرح ٹکٹ دیا گیا۔مولانا حافظ قاری غلام محمد نقشبندی کی قرا¿ت اور قاری فرحت اللہ شریف، قاری محمد شفیع شریف کی نعت سے محفل کا آغاز ہوا۔ بعد ازاں محفل سماع کا انعقاد عمل میں آیا اس موقع پر حضرت مولانا ڈاکٹر سید شاہ ابوزاہد وحید القادری الملتانی،مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی المدنی محتار پاشاہ سجادہ نشین و متولی آستانہ عالیہ رضویہ، مولانا حافظ محمد اللہ شاہ قادری سرخیل پاشاہ، مولانا سید شاہ سراج محمد قادری،مولانا حافظ قاضی عظمت اللہ جعفری،مولانا خواجہ محمود الحسن داو¿د پاشاہ، مولانا حافظ شمس الدین قادری کامل جامعہ نظامیہ،مولانا سید شاہ طاہر حسین شطاری، مولوی سید اطہر علی شاہ صوفی قلندری شطاری القادری، مولوی جلیل احمد شطاری، جناب سید نقی علی ،مولانا عرفان جعفری، جناب محمد واجد اللہ شریف، جناب محمد صدیق، جناب محمد منیر احمد،مولوی سید اظہر الدین صوفی علوی شطاری، مولانا صوفی اطہر علی شاہ قلندر،جناب سید شریف الدین معراج وغیرہ قابل ذکر ہیں مولوی حافظ سید طاہر علی صوفی نے کارروائی چلائی جناب محمد خالد،قاضی صوفی شاہ محمد عبدالرحمٰن قادری چشتی تبریز پاشاہ و قاضی صوفی شاہ محمد عبدالرافع صوفی پاشاہ نے خیر مقدم کیا۔
Source: Social Media
آج جگتدل میں جلسہ ذکر عالی مقام
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ میں تعزیتی نشست
مدھیامک امتحان میں عالم بازار اردو ہائی اسکول کے شاندار نتائج
چمپارن کے نیناہا،بنولیاگاؤں میں امارت شرعیہ کی جانب سے آتشزدگی کے متاثرین کو مالی امداد
اُردو یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع
کانکی نارہ حمایت الغرباءہائی اسکول میں کارگل دیوس