کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی سابقہ اہلیہ صوفی گریگویئر نے اپنی زندگی اور گلوکارہ کیٹی پیری کے ساتھ جسٹن ٹروڈو کے نئے رومانس سے متعلق پھیلنے والی خبروں پر پہلی مرتبہ بات کی ہے۔ سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق صوفی گریگویئر نے کہا ہے کہ وہ ’شور‘ کے بجائے ’موسیقی‘ سننے کا انتخاب کرتی ہیں۔ صوفی گریگویئر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ ’آرلین اِز الون‘ میں شرکت کی جہاں میزبان آرلین ڈکنسن نے جسٹن ٹروڈو کے گلوکارہ کیٹی پیری کے ساتھ ڈیٹ کرنے پر انہیں ملنے والی عوامی توجہ کا ذکر کیا۔ میزبان نے 50 سالہ صوفی گریگویئر کی تعریف کی کہ وہ اس سارے معاملے میں کس قدر پُرسکون رہتی ہیں۔ صوفی گریگویئر نے جواب میں کہا کہ ’دیکھیں، ہم انسان ہیں اور چیزیں ہمیں متاثر کرتی ہیں۔ یہ نارمل ہے۔ آپ چیزوں پر کیسے ردعمل ظاہر کرتے ہیں، یہ آپ کا فیصلہ ہے۔ چنانچہ میں نے شور کے بجائے موسیقی سننے کی کوشش کا انتخاب کیا ہے۔‘ صوفی گریگویئر اور جسٹن ٹروڈو نے اگست 2023 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے سنہ 2005 میں شادی کی تھی اور وہ تین بچوں زیویئر، ایلا۔گریس اور ہیدرین کے والدین ہیں۔ جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کی تصاویر ستمبر میں ایک راہگیر نے کھینچی تھیں جس میں وہ ایک دوسرے کے قریب نظر آ رہے تھے۔ تاہم اکتوبر میں کیٹی پیری کی سالگرہ کے آس پاس پیرس میں ’کریزی ہارس کیبرے‘ میں انہیں ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے دیکھا گیا جس کے بعد ان کے تعلقات پر عوامی سطح پر بات چیت ہونے لگی۔ صوفی گریگویئر نے مزید کہا کہ وہ ’اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ بہت سی ایسی عوامی چیزیں جذباتی طور پر متاثر کر سکتی ہیں۔‘ انہوں نے کہا ’اب میں اس صورتحال میں کیا کرتی ہوں، یہ میرا فیصلہ ہے۔ اس کے ذریعے میں کیسی عورت بننا چاہتی ہوں، یہ میرا فیصلہ ہے۔‘ صوفی گریگویئر نے یہ بھی واضح کیا کہ ذہنی صحت پر بات کرنے والی ایک خاتون کے طور پر وہ تمام احساسات کو محسوس کرنے کے خلاف نہیں ہیں۔ ’میں خود کو کسی سے مایوس ہونے دوں گی، میں خود کو غصہ ہونے دوں گی، اداس ہونے دوں گی اور میں اس حقیقت سے واقف ہوں کہ اس طرح کے جذبات کو محسوس کرنا کتنا اہم ہے۔‘ پوڈ کاسٹ میں اس سے قبل صوفی گریگویئر نے میزبان آرلین ڈکنسن کی اس وقت تصحیح کی جب انہوں نے صوفی کو ’سنگل مدر‘ کہا۔ صوفی گریگویئر کا کہنا تھا کہ ’میں یقیناً سنگل ماں نہیں ہوں۔ میرے بچوں کے ایک ایسے والد کے ساتھ میری شراکت داری ہے جو ان سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں اور ان کے لیے مکمل طور پر دستیاب رہتے ہیں۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی