Activities

جشن حضرت بو علی شاہ قلندرؒ، کُل ہند نعتیہ و منقبتی مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

جشن حضرت بو علی شاہ قلندرؒ، کُل ہند نعتیہ و منقبتی مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

پانی پت۔بزم ترابیہ،خانقاہ ترابیہ، ترابیہ ویلفیئر ٹرسٹ بنگلور کے زیر اہتمام بمقام آستانہ حضرت بو علی شاہ قلندر ؒ پانی پت میں کل ہند نعتیہ و منقبتی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ سرپرستی محمد ابو حمزہ قلندری اور نگرانی سید شاہ محمد زین العابدین ترابی قادری چشتی شطاری بندہ نوازی سہر وردی نے کی۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محمد افضل قلندری اور محمد ریحان قلندری نے شرکت کی۔ کنوینر ظہور ظہیرآبادی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ تقریب کا ا ٓغاز مولانا صوفی دلکش جالونوی ترابی ابو العلائی کی قرآت اور محمد عظیم القادری کی نعت شریف سے ہوا۔ خالد ندیم بدایونی، مولانا صوفی دلکش جالونوی آگرہ)،ظہورظہیرآبادی(حیدرآباد)، اقبال احمد اقبال( پانی پت)، عبدالقادر روشن بجنوری،پیکر پانی پتی،شیدا بجنوری،عظیم القادری اور شاہنواز عرف مستان مبارکی ترابی نے نعتیہ و منقبتی کلام سنانے کی سعادت حاصل کی۔ بزم ترابیہ کی جانب سے مہمانان و شعرائے کرام کی دُر پوشی و شالپوش کی گئی۔ محمد ابو حمزہ قلندری سجادہ نشین کی جانب سے سید شاہ محمد زین العابدین ترابی قادری چشتی شطاری بندہ نوازی اور کنوینر و ناظم مشاعرہ کی دستار بندی کی گئی۔بانی و صدر سید شاہ محمد زین العابدین ترابی قادری چشتی شطاری بندہ نوازی سہر وردی نے آخر میں شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مریدین و معتقدین و شعرائے کرام کی جانب سے سید شاہ محمد زین العابدین ترابی قادری چشتی شطاری بندہ نوازی سہر وردی کی کثرت سے گلپوشی کی گئی۔ حاضرین محفل کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments