Entertainment

جس سے شادی کا یقین ہو، صرف اسے ڈیٹ کروں گی؛ مہوش کا یوزویندر کیساتھ تعلقات پر ردعمل

جس سے شادی کا یقین ہو، صرف اسے ڈیٹ کروں گی؛ مہوش کا یوزویندر کیساتھ تعلقات پر ردعمل

آر جے مہوش نے بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر ردعمل میں حیران کن بیان دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آر جے مہوش نے کہا کہ فی الحال مکمل طور پر سنگل ہوں اور اس پر بہت خوش بھی ہوں۔ مہوش نے یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں کہا کہ مجھے شادی کے موجودہ تصور کو سمجھنے میں مشکل ہوتی ہے اور میں وہ ہوں جو صرف اس کے ساتھ ڈیٹ کروں گی جس کے ساتھ شادی ہونے کا یقین ہو۔ آر جے مہوش نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اس شخص کے ساتھ ڈیٹ پر جاؤں گی جس سے شادی کرنا چاہتی ہوں اور میں کبھی بھی کسی سے غیر ضروری ملاقات کی قائل نہیں ہوں۔ اپنے جیون ساتھی کی خوبیوں کے بارے میں مہوش نے بتایا کہ ایک ہنسنے ہنسانے والے شخص کو پسند کروں گی چاہے مجھے شکل اور صورت پر قربانی دینی پڑے۔ مہوش نے کہا کہ جیون ساتھی کو رومانوی اور فلمی تو بنایا جا سکتا ہے لیکن آپ کسی کو مذاق کرنا نہیں سیکھا سکتے۔ آر جے مہوش نے مشورہ دیا کہ میری خیال میں ہر لڑکی کو مذاق کرنے اور سہنے والے لڑکے کی تلاش کرنی چاہیے۔ جب مہوش سے ان کے سابق تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے بتایا کہ میں تین سال تک یہ جانتے ہوئے بھی کہم میرا پارٹنر مجھے دھوکا دے رہا ہے اس کے ساتھ رہی۔ آر جے مہوش نے مزید بتایا کہ میں نے ایسا اس لیے کیا تاکہ لوگ مجھے برا نہ کہیں کیوں کہ ہمیشہ عورت کو ہی تعلقات کے ٹوٹنے کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے جو کہ درست نہیں۔ خیال رہے چیمپئنز ٹرافی کا ایک میچ دیکھنے کےلیے مہوش اور یوزویندر اسٹیڈیم میں موجود تھے اور ان کی تصاویر وائرل ہوئی تھی۔ یہ سب اُس وقت ہوا جب بھارتی کرکٹر یوزویندر کی اہلیہ سے طلاق کی خبریں زیر گردش تھیں اور چند دن بعد دونوں کے درمیان طلاق کی تصدیق بھی ہوگئی۔ جس پر یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کی خفیہ ملاقاتوں کی مزید تصاویر نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور یہ خبریں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں کہ دونوں شادی کرنے جا رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments