گرین لینڈ کے نو منتخب لیڈر نے کہا ہے کہ گرین لینڈ برائے فروخت نہیں ہے۔ گرین لینڈ کے رہنما نے یہ بات نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بارے میں پیر کے روز کہی جو ٹرمپ نے گرین لینڈ پر گرفت اور ملکیت کے حوالے سے کہی تھی۔ خیال رہے گرین لینڈ کا جزیرہ پچھلے چھ سو سال سے ڈنمارک کے حصے کے طور پر ظاہر ہے۔ تاہم گرین لینڈ کے نومنتخب رہنما نے دو ڈوک انداز میں کہا ہے ' گرین لینڈ ہمارا ہے۔ اور ہم بکاو مال نہیں ہیں۔ ہمیں اپنی طویل جدو جہد آزادی کو ضائع نہیں کرنا ہے۔ ' جزیرے کے وزیر اعظم میوٹ ایج نے اس امر کا اظہار اپنے ایک تحریری بیان میں کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ انہوں نے سویڈن کے لیے سابق نمائندے کین ہاورے کو کوپن ہیگن کے لیے سفیر نامزد کیا ہے۔ جبکہ گرین لینڈ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ ڈنمارک کا نیم خود مختار حصہ ہے اور امریکی فضائیہ کے ایک بڑے اڈے کا میزبان ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر یہ بھی لکھا ہے کہ قومی سلامتی کے مقصد کے لیے پوری دنیا میں آزادی کے لیے امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ گرین لینڈ کی ملکیت اور کنٹرول انتہائی ضروری ہے۔ 20 جنوری سے امریکی صدارت سنبھالنے کے لیے تیار ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر ڈنمارک کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے گرین لینڈ میں امریکی فضائیہ کے اڈے کی وجہ سے امریکہ کے لیے یہ جزیرہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس اڈے پر امریکی بیلیسٹک میزائیل اور پیشگی خبردار کرنے والے دفاعی نظام بھی موجود ہیں۔ اس جزیرے کی اہمیت یہ بھی ہے کہ یورپ سے شمالی امریکہ کے لیے یہ مختصر ترین روٹ ہے۔ اپنے پچھلے دور صدارت میں امریکہ نے گرین لینڈ کا جزیرہ خریدنے کا رجحان ظاہر کیا تھا۔ لیکن یہ تجویز ڈنمارک کی طرف سے رد کر دی گئی تھی۔ گرین لینڈ کے حکام نے بھی اس تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔
Source: social media
ایردوآن کو امریکی ایف-35 پروگرام میں ترکیہ کی دوبارہ مرحلہ وار شمولیت کا یقین
ایرانی جوہری پروگرام کسی اور مقام سے شروع ہو سکتا ہے: ٹرمپ
اسرائیل اب تجاویز قبول کرے ورنہ ہم نئی جنگ کے لیے تیار ہیں، حماس کمانڈر
کیا چینی صدر شی جنپنگ غائب ہو گئے! چین میں اقتدار بدلنے کی چہ می گوئیاں ہو گئیں شروع
ٹیکساس، بدترین سیلابی صورتحال، حادثات میں 27 ہلاک، 20 لڑکیاں لاپتا
اسرائیلی حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید، 9 امدادی مراکز پر شہید کیے گئے
بھوک کی شدت سے غزہ میں عوام بے ہوش؛ ڈبلیو ایچ او کی انتہائی دل دہلانے والی رپورٹ
آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
حماس نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے لیے حامی بھرلی، ٹرمپ نے خیر مقدم کیا
ایرانی صدر کا اسرائیلی جرائم کیخلاف مسلم اتحاد کا مطالبہ
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
امریکی ریاست ٹیکساس اچانک آنے والے سیلاب سے 24 افراد ہلاک، سمر کیمپ میں موجود بچیوں سمیت 25 لاپتہ
’ہماری زبان بولتے ہیں،‘ نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کی لَو سٹوری سے جین زی متاثر
برطانیہ میں فلسطین کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں شدت/ 20 سے زائد مظاہرین گرفتار