فٹ بال ورلڈ کپ کے تیسرے روز کے چوتھے اور آخری میچ میں جرمنی نے کوراساؤ کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے دی، کائی ہیورٹز نے دو گول اسکور کئے، کوراساؤ کی ٹیم پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کے مقابلوں میں شریک ہے۔ ہیوسٹن میں کھیلے گئے اس میچ کی ابتدا میں پہلی مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ میں شریک کوراساؤ کے کھلاڑیوں کی توانائی اور موومنٹ دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی حالانکہ جرمنی نے چھٹے منٹ میں ہی فیلکس کے گول کی بدولت برتری حاصل کرلی تھی لیکن کوراساؤ کے کھلاڑیوں نے ہمت نہیں ہاری۔ اکیسویں منٹ میں اُن کی جانب سے لیوانو نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا، یہ میچ کا واحد موقع تھا جب کوراساؤ کی ٹیم کھیل میں موجود دکھائی دی۔ میچ برابر ہونے کے بعد کنٹرول جرمنی نے سنبھال لیا، اُنہوں نے نہ صرف وقفے وقفے سے حریف ٹیم کے گول پر حملے کئے بلکہ گیند کو اُن کے جال میں بھی پہنچاتے رہے۔ جرمنی نے 38 ویں، پینتالیسویں، 47 ویں، 68 ویں، 78 اور 88 ویں منٹ میں گول کئے اور ایک کے مقابلے میں سات گول سے فتح حاصل کی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے