جرمنی کی ایک عدالت نے بدھ کو ایک کیئر نرس کو 10 مریضوں کے قتل اور 27 دیگر کے قتل کی کوشش کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مغربی شہر آخن کی عدالت نے 44 سال کے شخص کو دسمبر 2023 سے مئی 2024 کے درمیان وُرسلین کے ایک ہسپتال میں کیے گئے جرائم کا مرتکب قرار دیا۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ ان جرائم میں ’خصوصی نوعیت کی سنگینی‘ شامل ہے، جس کے باعث مجرم کو 15 برس بعد عام طور پر دی جانے والی مشروط رہائی کا حق نہیں دیا جائے گا۔ مجرم، جس کا نام عوامی طور پر ظاہر نہیں کیا گیا، پر استغاثہ نے الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنے زیرِعلاج مریضوں پر ’زندگی اور موت کا مالک بننے‘ کا کھیل کھیلتا رہا۔ مجرم کے وکیل کی جانب سے مقدمے کے دوران بریت کی درخواست کی گئی تھی۔ استغاثہ کے مطابق نرس نے زیادہ تر عمر رسیدہ مریضوں کو نشہ آور ادویات یا درد کم کرنے والی دواؤں کے بھاری انجیکشن لگا کر ہلاک کیا تاکہ رات کی ڈیوٹی کے دوران اپنے کام کا بوجھ کم کر سکے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ نرس نے مورفین اور میڈازولام ایسی ادویات استعمال کیا، یہ وہی دوا ہے جو بعض اوقات امریکہ میں سزائے موت کے قیدیوں کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔ استغاثہ نے بتایا کہ مجرم ذہنی خلفشار کا بھی شکار تھا، اور اس نے مریضوں کے لیے کبھی ہمدردی نہیں دکھائی اور نہ ہی مقدمے کے دوران کسی قسم کا پچھتاوا ظاہر کیا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق وہ مریض جنہیں زیادہ نگہداشت کی ضرورت ہوتی، ان کے ساتھ نرس کا رویہ ’چڑچڑے پن‘ اور ہمدردی سے عاری پر مبنی تھا۔ اس نے سنہ 2007 میں نرسنگ کی تربیت مکمل کی اور بعد ازاں مختلف ہسپتالوں میں خدمات انجام دیں، جن میں کولون کا ایک ادارہ بھی شامل ہے۔ 2020 سے وہ وُرسلین کے ہسپتال میں ملازم تھا اور اسے 2024 کی گرمیوں میں گرفتار کیا گیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں