International

جرمنی :10 مریضوں کا قتل کرنیوالی نرس کے ساتھ کیا ہوا؟

جرمنی :10 مریضوں کا قتل کرنیوالی نرس کے ساتھ کیا ہوا؟

جرمنی میں عدالت نے 10 مریضوں کا قتل کرنیوالی نرس کو عمر قید کی سزا سنادی، عدالت نے 27 مریضوں کے قتل کی کوشش پر بھی جرمن نرس کو مجرم قرار دیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن نرس نے زیادہ تر بزرگ مریضوں کو رات کے وقت درد کم کرنے والی ادویات دیں، اپنا کام آسان بنانے کیلئے مریضوں کو زہریلے انجکشن بھی دیئے۔ جرمنی کی عدالت کے مطابق جرائم دسمبر 2023 سے مئی 2024 کے درمیان کیے گئے۔ جرمن پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں نرس کے دیگر مشتبہ کیسز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ نرس کی سابقہ ملازمتوں کے دوران بھی مشکوک واقعات سامنے آئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق 2019 میں بھی ایک اور نرس کو 85 مریضوں کے قتل پر عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments