International

جوہری تجربات: چین کا امریکا کو دوٹوک جواب

جوہری تجربات: چین کا امریکا کو دوٹوک جواب

چین نے جوہری تجربات سے متعلق امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی خفیہ ایٹمی تجربے کا الزام بےبنیاد ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین نے جوہری تجربات پر عالمی پابندی کی مکمل پاسداری کی ہے چین ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے جو پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر کار بند ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین کا جوہری پروگرام صرف دفاعی نوعیت کا ہے امریکا سےکہا وہ بھی جوہری تجربات پر عائد پابندی برقرار رکھے ہم عالمی جوہری عدم پھیلاؤ اور توازن کے نظام کے تحفظ کی اپیل کرتے ہیں،۔ خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نےالزام لگایا چین، روس، شمالی کوریا، پاکستان خفیہ تجربات کر رہے ہیں، ٹرمپ نے شواہد دیئے بغیر ٹی وی انٹرویو میں ایٹمی تجربات کے الزامات لگائے۔ روس نے 1990 اور چین نے1996 کے بعد کوئی جوہری تجربہ نہیں کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments