National

گورنرز کے اختیار پر پرائیویٹ بل لانے کی تجویز ووٹوں کی تقسیم میں مسترد

گورنرز کے اختیار پر پرائیویٹ بل لانے کی تجویز ووٹوں کی تقسیم میں مسترد

نئی دہلی، 26 جولائی : کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی-ایم) کے رکن ڈاکٹر جان برٹاس کی طرف سے گورنروں کے حقوق اور اختیارات سے متعلق ایک پرائیویٹ بل پر جمعہ کو راجیہ سبھا میں ووٹوں کی تقسیم کی نوبت آگئی اور اسے پیش کئے جانے کو اکثریت سے مسترد کر دیا گیا۔ بل پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر بریٹاس نے کہا کہ کئی بار دیکھا گیا ہے کہ گورنر اپنی مرضی کے مطابق کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس بل میں انہوں نے آئین میں ترامیم کا مطالبہ کیا تھا تاکہ گورنر ریاستی وزراء کونسل کے مشورے پر کام کریں اور آئین کی روح کا احترام کیا جائے۔ جب ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے صوتی ووٹ سے منظوری کے لیے بل پر بحث اور منظوری کے لیے ایوان کے سامنے پیش کیا تو ایوان میں موجود حکمراں جماعت کے اراکین نے اس کے خلاف 'نہیں' اور اپوزیشن اراکین نے 'ہاں' کہہ کر اس کی تائید کی۔ اس ہاں اور نہ کی صورت حال پر دونوں فریقوں کی مختلف تشریحات کو دیکھتے ہوئے مسٹر ہری ونش نے ڈاکٹر برٹاس کو مختصراً اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع دیا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ وفاقی نظام کے نقطہ نظر سے ریاستوں کا کردار اور ذمہ داری ایک اہم موضوع ہے۔ گورنرز کو کونسل آف منسٹرز کے مشورے پر عمل کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے بھی اس پر اپنی رائے دی ہے۔ اس کی مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی کے ڈاکٹر سدھانشو ترویدی نے کہا کہ گورنر کو صدر کے نمائندہ کے طورپر مقرر کیا جاتا ہے۔ اگر وہ اپنے آپ کو صرف ریاستی وزراء کونسل کے مشورے تک ہی محدود رکھیں گے تو صدر کے اختیار پر سوال کھڑا ہوجائے گا۔ کانگریس کے جے رام رمیش نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 153 گورنروں کی تقرری کا انتظام کرتا ہے۔ جب انہوں نے ریاستوں کے حقوق کی بات کرنا چاہی تو ڈپٹی چیئرمین نے انہیں روک دیا۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے منوج جھا نے کہا کہ چیئرمین نے اس بل کو صوتی ووٹ سے بحث کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کی دلیل کو مسترد کرتے ہوئے مسٹر ہری ونش نے کہا کہ اگر چیئر سے کوئی غلطی ہوئی ہے، تو وہ اسے درست کرتے ہوئے تجویز کو ووٹوں کی تقسیم کے لیے رکھوا رہے ہیں۔ ووٹوں کی تقسیم میں ڈاکٹر بریٹاس کی تجویز کو 21 کے مقابلے میں 56 ووٹوں سے مسترد کر دیا گیا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments