Sports

جو روٹ نے اسد شفیق کا 9 سال پرانا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

جو روٹ نے اسد شفیق کا 9 سال پرانا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف انگلش بیٹر جو روٹ نے سنچری اسکور کرکے اسد شفیق کا 9 سال پرانا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا۔ برسبین ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش ٹیم 334 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، انگلش بیٹر جو روٹ 138 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور جنوبی افریقی بیٹر فاف ڈوپلیسی اور اسد شفیق کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے قبل 2016 میں اسد شفیق نے گابا کے میدان پر 137 رنز بنائے تھے، فاف ڈوپلیسی نے بھی اسی میدان پر 2016 میں 118 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 2019 میں گابا کے میدان پر 113 رنز بنائے تھے۔ گابا میں جاری میچ میں آسٹریلیا نے کھیل کے دوسرے روز اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 378 رنز بنالیے ہیں۔ ایلکس کیری 46 اور مائیکل نیسر 15 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ جیک ویدرالڈ 72، مارنس لبوشین 65، کپتان اسٹیو اسمتھ 61، کیمرون گرین 45، ٹریوس ہیڈ 33 اور جوش انگلس 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس نے 3، بین اسٹوکس نے 2 اور جوفرا آرچر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو انگلش ٹیم اپنے گزشتہ روز کے ٹوٹل میں صرف 9 رنز کا ہی اضافہ کرسکی تھی اور 334 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments